دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انگلش سے اردو ترجمہ کی تاریخ کا سب سے بڑا پروجیکٹ۔۔۔||یاسر جواد

یاسر جواد معروف مصنف و مترجم ہیں ، انکی تحریریں مختلف ادبی مجلوں کے ساتھ ساتھ اشاعتی اداروں میں بھی پبلش ہوتی رہتی ہیں، یاسر جواد کی منتخب تحریریں ڈیلی سویل کے قارئین کی نذر

یاسر جواد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس قسم کی کتاب کرتے ہوئے کئی پہلوؤں کا خیال رکھنا پڑتا ہے جن کی تفصیل فی الحال یہاں بتانا مقصود نہیں۔ یہ پہلی جلد ماہ اپریل-مئی تک مکمل ہو جائے گی۔
پڑھنے والوں نے جس طریقے سے مالی تعاون کی کمٹمنٹ کی ہے اُس نے میرے مان کو بڑھایا ہے اور یہ بھی احساس دلایا ہے کہ محنت کی چاہے سرکاری اور معاشرتی سطح پر پذیرائی نہ بھی ہو، مگر وہ بالکل اکارت نہیں جاتی۔ اور کچھ نہیں تو چند ایک کھڑکیاں کھل ہی جاتی ہیں۔
ایک دوست نے یو کے سے اپنی وعدہ کردہ ڈونیشن کی پہلی قسط بھجوائی ہے۔ ایک اور دوست نے سعودی عریبیہ سے رقم بھجوائی۔ تین چار دوستوں نے ایک ماہ کے اندر اندر بھجوانے کا وعدہ کیا ہے۔ توقع اور خواہش ہے کہ آئندہ چھ ماہ کے اندر اندر تمام وعدہ کردہ رقم میرے پاس موجود ہو تاکہ تسلسل یقینی بنایا جا سکے۔ یاد رکھنا چاہیے کہ یہ شاید انگلش سے اردو کی تاریخ کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے۔ اب لگ رہا ہے کہ جتنا بھی کام آج تک کیا، وہ اِسی کی تیاری تھی۔
کچھ دوست اور پڑھنے والے ایسے بھی ہیں جو اپنے نام ظاہر کرنا پسند نہیں کرتے۔ فی الحال میں سب کے نام ساتھ ساتھ دینے کا ارادہ بھی نہیں رکھتا۔ البتہ پہلی جلد کے آنے تک تمام ڈونیشنز یقینی ہو چکی ہوں گی تو پہلی جلد میں ہی آئندہ جلدوں کے لیے تعاون کرنے والوں کے ناموں کا ذکر ہو گا۔
اِس پروجیکٹ نے مجھے محنت سے نہیں مگر محنت کی بے توقیری سے بچایا ہے۔ یہ پروجیکٹ میرا فرض ہے اور فخر بھی، میری محنت اور راحت بھی۔
(نوٹ یاد رہے کہ مصنف نے پہلی جلد 1935ء اور آخری جلد 1975ء میں شائع کی تھی۔ میں نے ول ڈیورانٹ کو پہلی بار 1997ء میں ترجمہ کیا تھا اور یہ پروجیکٹ تین چار سال میں مکمل کرنے کا ارادہ ہے۔
پہلی جلد شائع ہونے سے پہلے ہی کمٹمنٹ کرنے والوں کا ایک میسنجر گروپ بنا دوں گا تاکہ اپ ڈیٹس وہیں دی جائیں)

یہ بھی پڑھیے:

آج 10 ستمبر ہے۔۔۔ڈاکٹر مجاہد مرزا

سرائیکی صوبہ تحریک،تاریخ دا ہک پناں۔۔۔ مجاہد جتوئی

خواجہ فریدؒ دی کافی اچ ’’تخت لہور‘‘ دی بحث ۔۔۔مجاہد جتوئی

ڈاکٹر اظہر علی! تمہارے لیے نوحہ نہ قصیدہ۔۔۔ڈاکٹر مجاہد مرزا

یاسر جواد کی مزید تحریریں پڑھیے

About The Author