دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سستی اشیاء کی فراہمی بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے 155 بچت بازار لگانے کا اعلان

رمضان سے قبل قبل شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو ایکس مل قیمت پر اشیائے خورونوش کی فراہمی کے لیے بچت بازار لگائے جائے گے

سستی اشیاء کی فراہمی بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے 155 بچت بازار لگانے کا اعلان۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے کہاہےکہ

رمضان سے قبل قبل شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو ایکس مل قیمت پر اشیائے خورونوش کی فراہمی کے لیے بچت بازار لگائے جائے گے

یہ بات ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریونیو سے متعلق محکموں کی بریفنگ کے دوران کہی ۔

انکا کہناتھاکہ ضلع کورنگی میں 42 بازار ، ضلع ملیر میں 30، ضلع وسطی میں 28 ضلع کیماڑی میں 25، ضلع غربی میں 23، ضلع شرقی میں 5 اور ضلع جنوبی

میں 2 بازار لگائے جائینگے۔

کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس اور ویمنز اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی سہولتیں بڑھائیں جائیں

، لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس کو بحال کیا جائےگا۔

رمضان اور عید کے موقع پر صارفین پر مہنگائی کا بوجھ نہ پڑے۔معیاری اشیائے خورونوش دستیاب ہونگی۔

بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز اور دیگر متعلقہ اداروں سے بھی اس سلسلے میں رابطہ کیا جائے گا۔

بچت بازار کو باسہولت اور بہتر بنانے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔

About The Author