اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: پولیس دفتر حملہ،سی ٹی ڈی کا ابتدائی رپورٹ اے ٹی سی میں جمع

واقعے کے 2 سہولت کار کراچی میں موجود ہیں، گرفتاری کی کوشش جاری ہے

کراچی پولیس دفتر حملہ ،سی ٹی ڈی نے ابتدائی رپورٹ اے ٹی سی میں جمع کرادی

واقعے کے 2 سہولت کار کراچی میں موجود ہیں، گرفتاری کی کوشش جاری ہے، رپورٹ کےمطابق
کے پی او آفس میں 17فروری کودہشت گردوں نے حملہ کیا

کراچی پولیس دفتر پرحملےکی شام 7بجکر 15منٹ پر وائرلیس پر اطلاع ملی

ڈی آئی جی جنوبی عرفان بلوچ کی سربراہی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ترتیب دیاگیا

جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد نے3منزل پر خود کو دھماکے سے اڑایا

دو دہشت گردجوابی کارروائی میں مارے گئے

مقدمہ الزام نمبر20/23، 18 فروری کو شام4بجکر 30منٹ پر درج کیاگیا

حملے میں رینجرزاور پولیس کے 5افراد شہید ہوئے
کراچی پولیس دفتر پر حملے میں 18افراد زخمی ہوئے

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے

تین دہشت گرد گاڑی میں سوار ہوکر پولیس صدر لائن پہنچے تھے

صدر پولیس لائن کے قریب کھڑی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیاہے،

کار سوار وں کے ساتھ مزید 2دہشت گرد موٹرسائیکل پر بھی آئے تھے،

موٹرسائیکل پر 2دہشت گرد تینوں سے گلے ملکر فرار ہوگئے تھے

موٹرسائیکل پر دہشتگردوں نے کار سوار ساتھیوں کو کے پی او کی نشاندہی کی تھی

دہشت گردوں سے 5گرینیڈ اور 2 خودکش جیکٹ برآمد ، ناکارہ بنایاگیا
مقدمہ صدر تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیاگیا،

مقدمے میں دہشت گردی،قتل،اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل

مقدمے میں دھماکا خیز مواد 3اور چار کی دفعہ بھی شامل کی گئی

پولیس آفس میں موجود تمام افراد کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے

اعلیٰ حکام کی ہدایت پرکراچی پولیس دفتر واقعےکی تفتیش جاری ہے

%d bloggers like this: