کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں لوٹ مار اور چوری کی 135 وارداتیں، 46 موبائل، نقدی چھیننے ،6کارچوری، 10 بائیک لفٹنگ و 73 چوری کی تھیں
۔پولیس مقابلوں میں 3 جرائم پیشہ ہلاک 2 زخمیوں سمیت 9 چورگرفتار کئےگئے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم کی روک تھام کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے
اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی۔وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا گیاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر بھر میں135 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں
، وارداتوں میں46موبائل/نقدی چھیننے کی واردتیں شامل ہیں۔ کار چوری کی،10موٹرسائیکلیں چھیننے اور73 چوری ہونےکی وارداتیں رپورٹ ہوئیں،پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان3مقابلے ہوئے
، پولیس مقابلے کے دوران 3 جرائم پیشہ افرادہلاک جبکہ 2 کوزخمی حالت میں گرفتار کیاگیا نو جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیاگیا ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران139ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی
جن میں24اسٹریٹ کرمنلز / ڈاکو ،21 کارلفٹرز،15افراد کو غیر قانونی اسلحہ برآمدگی پر،29منشیات فروش اور سپلائیر
جبکہ50 دیگر جرائم میں ملوث افراد گرفتار کیے گئے پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 13 غیر قانونی اسلحہ ،3ہینڈ گرینڈز، 10 کلو گرام چرس ،740 گرام آئس
، 14چھینے گئے موبائل فون اور17 مسروقہ گاڑیاں جن میں1 کار اور16 موٹر سائیکلیں شامل ہیں، کو بر آمد کیاگیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،