لاہور میں جشن بہاراں پر میراتھن ریس کا انعقاد بھی کرایا جائے گا،، نگران وزیراعلی پنجاب کہتے ہیں ہارس اینڈ کیٹل شو کے ذریعے شہریوں کو بہترین تفریح فراہم کی جائے گی۔۔۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت جشن بہاراں کے انتظامات کاجائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا، نگران وزیراعلیٰ نے لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں
جشن بہاراں کیلئے بہترین انتظامات کی ہدایت کی اور کہا کہ لاہور میں طویل عرصے کے بعد میراتھن ریس کا انعقاد کرایا جا رہا ہے
، ہارس اینڈ کیٹل شو کے ذریعے شہریوں کو بہترین تفریح فراہم کی جائے گی، جشن بہاراں کے دوران داتا دربار پر سات روز محفل سماع کا انعقاد کرایا جائے گا
، نہر اورشہر کی اہم شاہراہوں کو خوب صورتی سے سجایا جائے گا اورلائٹنگ کی جائے گی، گریٹر اقبال پارک میں بھی جشن بہاراں کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا
، شہریوں کی تفریح کیلئے سرکس بھی لگے گی۔۔۔
لاہور سمیت مختلف شہروں میں جشن بہاراں انتظامات بہترین بنانے کی ہدایت
لاہور میں جشن بہاراں پر میراتھن ریس کا انعقاد بھی کرایا جائے گا،نگران وزیراعلی پنجاب
داتا دربار پر سات روز محفل سماع کا انعقاد کرایا جائے گا،نگران وزیراعلی پنجاب
نہر اورشہر کی اہم شاہراہوں کو خوب صورتی سے سجایا جائے گا،نگران وزیراعلی پنجاب
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،