نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور:مرغی کے گوشت کی قیمت چھ سو انتالیس روپے تک پہنچ گئی

ایک ہفتے کے دوران قیمت میں پچیس روپے تک اضافہ ہوا ہے ۔۔

لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت چھ سو انتالیس روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔۔۔ ایک ہفتے کے دوران قیمت میں پچیس روپے تک اضافہ ہوا ہے ۔۔۔ بازار میں فارمی انڈے ڈھائی سو روپے درجن میں دستیاب ہیں ۔۔ مہنگائی کی لہر نے جہاں سبزی کھانا مشکل کر دیا

لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت ایک ہفتے کے دوران پچیس روپے اضافے کے بعد چھ سو چودہ سے بڑھ چھ سو انتالیس روپے تک پہنچ چکا ہے

شہریوں کا کہنا ہے حکومت کو غریب عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔۔ دال ہو یا سبزی اور گوشت سب کچھ ہی مہنگا ہورہا ہے
شہری ۔۔ "گزارا تو ہی نہیں رہا بہت پریشانی ہے گوشت لینے کے لئے دس بار سوچنا پڑتا ہے”

بڑھتی مہنگائی سے دکاندار بھی پریشان ہیں۔۔۔ کہتے ہیں کہ مرغی کے ریٹ کا تعاون پولٹری مالکان طے کرتے ہیں۔۔ دکان کا خرچہ چلانا مشکل ہوگیا ہے
دکاندار ۔۔ "گاہک ہے کوئی نہیں ۔۔ بجلی کا بل ہے ۔۔ لڑکوں کی تنخواہیں دینی ہوتی ہے”

مارکیٹ میں نہ صرف بلکہ فارمی انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔۔۔ اس وقت انڈوں کی فی درجن قیمت ڈھائی سو روپے ہے ۔۔

About The Author