دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دھاگوں اور موم کے پر||یاسر جواد

یاسر جواد معروف مصنف و مترجم ہیں ، انکی تحریریں مختلف ادبی مجلوں کے ساتھ ساتھ اشاعتی اداروں میں بھی پبلش ہوتی رہتی ہیں، یاسر جواد کی منتخب تحریریں ڈیلی سویل کے قارئین کی نذر

یاسر جواد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قدیم یونانی ماہر معمار ڈیڈالس نے کریٹ کی بھول بھلیاں (labyrinth) تعمیر کیں۔ ایتھنز کے بادشاہ تھیسیئس کو ایک عفریت مینوتار (Minotaur) کو ہلاک کرنے کے جرم میں بھول بھلیوں میں رکھا گیا، مگر وہ بھاگ نکلا۔ بادشاہ مینوس کو شک گزرا کہ ڈیڈالس اور اُس کے بیٹے ایکیرس نے مفرور مجرم کو بھول بھلیوں کے راز بتائے تھے اور اُنھیں وہاں بند کر دیا۔
مگر ایکیرس اور ڈیڈالس وہاں سے بھی فرار ہو گئے کیونکہ ڈیڈالس نے پرندوں کے پر اور کمبلوں، کپڑوں اور موم سے دھاگے لے کر پنکھ بنا لیے۔ ڈیڈالس نے ایکیرس کو دو چیزوں سے بچنے کی تنبیہ کی: سستی اور گھمنڈ۔ ساتھ ہی اُسے سکھایا کہ بہت نیچا یا بہت اونچا نہیں اُڑنا، مبادا سمندر کی نمی پروں کو بوجھل کر دے یا سورج کی گرمی اُنھیں پگھلا دے۔
ایکیرس نے ڈیڈالس کی ہدایات کو نظر انداز کیا اور اُس کے پروں کا موم سورج کی تمازت سے پگھل گیا۔ ایکیرس آسمان سے نیچے سمندر میں گرا اور ڈوب گیا۔ اِسی لیے کہاوت بنی کہ ’’اُڑتے اُڑتے سورج کے بہت زیادہ قریب مت جاؤ۔‘‘
اعتدال پتا نہیں کس کو کہتے ہیں، لیکن اپنی اوقات میں رہنا بہت ضروری ہے۔ کامیابی کے وقت ہم سابق حالت کو بھول جانے پر مائل ہوتے ہیں۔ فرار خواہ کہیں سے بھی ہو، اُڑان چاہے کتنی ہی سبک ہو، مگر پر ہمیشہ دھاگوں اور موم کے ہی ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

آج 10 ستمبر ہے۔۔۔ڈاکٹر مجاہد مرزا

سرائیکی صوبہ تحریک،تاریخ دا ہک پناں۔۔۔ مجاہد جتوئی

خواجہ فریدؒ دی کافی اچ ’’تخت لہور‘‘ دی بحث ۔۔۔مجاہد جتوئی

ڈاکٹر اظہر علی! تمہارے لیے نوحہ نہ قصیدہ۔۔۔ڈاکٹر مجاہد مرزا

یاسر جواد کی مزید تحریریں پڑھیے

About The Author