ملتان
سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے پولیس خدمت کاؤنٹر نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا
پولیس کیس میں مضروب اشخاص کو اب تھانہ کی بجائے ہسپتال پولیس کاؤنٹر سے طبی امداد کے لئے ڈاکٹ جاری کیا جا رہا ہے۔
سی پی او ملتان منصور الحق رانا تفصیلات کے مطابق
سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے پولیس خدمت کاؤنٹر نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا۔ سی پی او ملتان نے نشتر ہسپتال خدمت کاؤنٹر میں
میڈیکل ڈاکٹ کے اجراء سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انچارج پولیس خدمت کاؤنٹر سب انسپکٹر آصف اقبال شاہ سے کام کے طریقہ کار بارے بریفنگ لی۔ انچارج خدمت کاؤنٹر نے بتایا کہ لڑائی جھگڑے، فائرنگ،
روڑ ایکسیڈنٹ، ریپ اور دیگر پولیس کیسز جن میں میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹ کا حصول ضروری ہوتا ہے ان واقعات میں ہسپتال میں ہی پولیس ڈاکٹ جاری کیا جا رہا ہے۔ سی پی او ملتان نے خدمت مرکز پر تعینات عملہ کو ہدایت کی کہ
عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور احسن انداز میں پیش آئیں۔ اس موقع پر سی پی او ملتان کا کہنا تھا کہ پولیس کیس میں مضروب اشخاص کو اب تھانہ کی بجائے ہسپتال پولیس کاؤنٹر سے طبی امداد کے لئے ڈاکٹ جاری کیا جا رہا ہے
جبکہ خواتین کی امداد اور رہنمائی کے لئے لیڈیز پولیس بھی تعینات کی گئی ہیں، خدمت کاؤنٹر آن لائن سسٹم کے تحت چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون