دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کامریڈ رٶف لُنڈ کی گرفتاری کیخلاف اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپٸین کے زیر اہتمام اسلام آباد پریس کلب کے باہر سردار رٶف لُنڈ کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کیا گیا

کامریڈ سردار رٶف لُنڈ ایڈوکیٹ کی ناجائز اور بے بنیاد گرفتاری کے خلاف اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپٸین کے زیر اہتمام اسلام آباد پریس کلب کے باہر سردار رٶف لُنڈ کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس میں سراٸیکستان ڈیموکیٹک پارٹی ، سرائیکی لوک سانجھ ، RSF کے ورکرز نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ

رٶف خان محنت کش طبقے کی ایک توانا آواز ہے جسے دبانے کی گھناٶنی سازش ہے۔این اے 193 میں الیکشن کمپٸین میں نون لیگ کی قیادت کی طرف نے رٶف خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جو اسلحہ برآمد کر کے دہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا ہے وہ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔رٶف خان ایک پر امن انقلابی سیاست پر یقین رکھنے والا ایک سوشلسٹ رہنما ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اگر رٶف خان کو فوری رہا نہ کیا گیا

تو ملک گیر احتجاج کیا جاۓ گا۔
مقررین میں رہنما PTUDC

آصف رشید، معروف صحافی رانا ابرار خالد، سراٸیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما رانا فراز نون، سرائیکی لوک سانجھ کے صفدر کلاسر اور RSF کے رہنما اور رٶف لنڈ کے بیٹے سچل سرمست نے خیالات کا اظہار کیا۔

About The Author