لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس رضا قریشی نے اردو کوایک ماہ میں بطورسرکاری زبان نافذ کرنے کا حکم دیدیا
عدالت نے حکم دیا کہ حکومت تمام سرکاری اداروں میں ایک ماہ میں اردو زبان کے نفاذ کو یقینی بنائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ
سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود اردو زبان کو کیوں نافذ نہیں کیا گیا؟سپریم کورٹ کے فیصلے کااطلاق لازمی ہے
اور ہر صورت ہوگا، حکومت عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرکے رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جمع کرائے
، عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی ہوسکتی ہے۔
اردو زبان کے بطور سرکاری زبان کے نفاذ کیلئے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ
سپریم کورٹ نے اردو زبان کو بطور سرکاری زبان تمام سرکاری اداروں میں نافذ کرنے کا حکم دیا
سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود حکومت نے اردو زبان کے نفاذ کیلئے اقدامات نہیں کئے
استدعا ہے کہ عدالت حکومت کو تمام سرکاری اداروں میں اردو زبان کےنفاذ کا حکم دے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،