نومبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسمبلی خودبخود تحلیل ہوتی ہے تو گورنر انتخابات کی تاریخ دینے کا پابند نہیں ہے, گورنر پنجاب بلیغ الرحمن

گورنر ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن حکام میں تاریخ طے کرنے سے متعلق مشاورت ہوئی

لاہور

پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے سے متعلق اجلاس

گورنر ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں گورنر

پنجاب اور الیکشن کمیشن حکام میں تاریخ طے کرنے سے متعلق مشاورت ہوئی

ہائی کورٹ کا حکم ہے کہ الیکشن کمیشن گورنر پنجاب سے مشاورت کے بعد فوری تاریخ کا اعلان کرے

سیکرٹری الیکشن کمیشن کی اجلاس میں بریفنگ

عدالت نے حکم دیا کہ آئین کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 روز کے اندر الیکشن ہوں۔ الیکشن کمیشن

آئین کا آرٹیکل 220 وفاقی اور صوبائی اداروں کو الیکشن کمیشن کی معاونت کا پابند کرتا ہے۔ الیکشن کمیشن

آئین کی روشنی میں الیکشن کمیشن قانون کے مطابق الیکشن کا انعقاد کروانے کا مجاز ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن

سیکرٹری اور ڈائریکٹر قانون الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق اجلاس میں بریفنگ دی

تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام نہیں ہے، گورنر پنجاب تاریخ دیتا ہے، ڈائریکٹر قانون الیکشن کمیشن.

اگر اسمبلی خودبخود تحلیل ہوتی ہے تو گورنر انتخابات کی تاریخ دینے کا پابند نہیں ہے۔

About The Author