دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولپور کی خبریں

بہاولپور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول پور (راشد ہاشمی )

ٹی ڈی سی پی کے آفیشل گانے میں بہاول پور کا نام غائب۔تفصیل کے مطابق 18 ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے اختتام پر جب تقسیم انعامات کے سلسلے

میں ڈیراوڑ کے مقام پر تقریب منعقد کی گئی اور اس تقریب میں ملک کے معروف گلوکار ابرار الحق کا ریکارڈ شدہ ٹی ڈی سی پی کا آفیشل گاناشائقین کو دیکھا گیا

تو تقریب میں موجود شائقین کو اس وقت حیرانگی ہوئی جب اس آفیشل گانا میں پاکستان کے کئی شہروں کے نام لیے گئے جو کہ سیاحت کے حوالے سے اہمیت کے حامل ہے مگر بہاول پور کا نام اس گانے میں نہیں لیا گیا۔جس پر شائقین نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا

کہ ملک کا سب سے بڑا موٹر سپورٹس ایونٹ بہاول پور کے صحراء چولستان میں گزشتہ 18 سال سے ہو رہا ہے اور اس ایونٹ کی وجہ پاکستان میں سیاحت کو کافی فروغ ملا

اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا اس کے علاوہ ٹی ڈی سی پی ہر سال اس موٹر سپورٹس ایونٹ سے کروڑوں روپے کا ریونیو حاصل کرتا ہے

اس سب کے باوجود اس گانا میں ملک کے دیگر شہروں کا نام تو لیا گیا مگر بہاول پور کو نظر انداز کیا گیا جو کہ کسی طور مناسب نہیں ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاول پور

(راشد ہاشمی)

پاکستان پیپلز پارٹی بہاول پور سٹی کے صدر ملک امتیاز چنڑ نے کہا ہے کہ انٹر نیشنل چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی چولستانیوں کے استحصال کا ذریعہ بن گئی ہے

تمام تر انتظامات پر مقامی وسائل خرچ کرکے آمدن تخت لاہور ہڑپ کرنے لگا ہے۔جیپ ریلی کے اختتام پرتقریب تقسیم انعامات میں جو کلچرل پروگرامات کیے گئے

ان میں مقامی اور چولستان کی ثقافت کو یکسر نظرانداز کیا گیا۔تقریب میں بہاول پور کے سرکاری محکموں جن میں چولستان ترقیاتی ادارہ سمیت دیگر ادارے جنہوں نے اس ملک کے سب سے بڑے موٹر سپورٹس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا

ان اداروں کے کردار کا اعتراف نہ کرنا اور صرف ٹی ڈی سی پی کے ملازمین کو سوئنرز اور شیلڈز تقسیم کرنا انتہائی زیادتی کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کا ریونیو جمع کرکے علاقے کی تعمیر و ترقی اورچولستانیوں کی فلاح پر ایک دھیلا بھی خرچ نہیں کیا جاتا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاول پور

( راشد ہاشمی)

ٹیلی کام رٹیلرز ایوسی ایشن کا ملک کی معروف موبلنک کمپنی کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی۔رٹیلرز ایسوسی ایشن کے صدرشیخ محمد کمال اور جنرل سیکرٹری محمد آصف نے کہاکہ

کمپنی بلاوجہ رٹیلرز کے موبائل اکاؤنٹس بند کردیئے ہیں جن کی وجہ سے ان کے موبائل اکاؤنٹس میں لاکھوں روپے پڑیہوتے ہیں جس ان کا معاشی قتل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپنی کا سی ای او عامر ابراہیم بہاول پور آئے اور ہمیں بتائے کہ بلاجواز کیوں ہمارے اکاؤنٹس بند کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ہمارے اکاؤ نٹس بحال کیے جائے اور ہمارا کمیشن بڑھایا جائے

کیونکہ ہمارے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں حکومت ہمارے روزگار کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے کمپنی کی اس غنڈہ گردی کا نوٹس لیں۔

About The Author