دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوئٹہ:بلوچستا ن میں ایک سال بعد بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ اختتام پذیر

بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ میں دس ہزار سے زائد منتخب کونسلرز نے حلف اٹھالیا

کوئٹہ

خضدار سے پی پی۔پنجگور میں بی این پی عوامی۔شمالی بلوچستان میں جمعیت و پشتونخوامیپ جنکہ مشرقی بلوچستان میں حکمران جماعت کی جیت

بلوچستا ن میں ایک سال بعد بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا

 بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ میں دس ہزار سے زائد منتخب کونسلرز نے حلف اٹھالیا

حلف برادری کے بعد صوبے کی چھ میونسپل کارپوریشن ،43میونسپل کمیٹیوں اور 790یونین کونسلز کے چیرمینوں اور وائس چیزمینوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا

بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں گذشتہ سال 29 مئی کو بلدیاتی اداروں کے کونسلرز کے انتخابات ہوئے تھے

دوسرے مرحلے میں مخصوص نشستوں کے انتخابات ہوئے آج تیسرے مرحلے میں صوبے کی6 میونسپل کارپوریشنز،43 میونسپل کمیٹیوں اور 790 یونین کونسلوں کے10292 منتخب کونسلرز نے حلف لیا

صوبے کی چھ میونسپل کارپوریشنز میں مختلف جماعتوں کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوئے

میونسپل کارپوریشن پشین میں پشتون خواملی عوامی پارٹی کے سردار اکبر خان ترین چیرمین اور جے یو ائی ف کے عبداللہ کاکڑ بلامقابلہ منتخب ہوئے

میونسپل کارپوریشن چتکان میں بی این پی عوامی کے شکیل احمد چیرمین اور بی این پی عوامی ہی کے عبدالباق وائس چیرمین منتخب ہوئے

میونسپل کارپوریشن تربت میں نیشنل پارٹی کے بلخ شیر قاضی چیرمین جبکہ نثار احمد وائس چیرمین منتخب ہوئے

میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مظفر خان جمالی اور حاجی خان تلال چیرمین اور وائس چیرمین منتخب ہوئے

میونسپل کارپوریشن خضدار میں پاکستان پیپلز پارٹی کے آصف جمال دینی چیرمین اور جمیل قادر زہری وائس چیرمین منتخب ہوئے

 مختلف سیاسی پارٹیوں میں جن میں بی این پی (عوامی)،بی این پی مینگل ،پشتونخواء میپ ، جے یوآئی ،پیپلز پارٹی ،بلوچستا ن عوامی پارٹی اور مختلف یونین کونسلز میں بنائے گئے۔

About The Author