نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

معروف شاعر، ادیب اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد لاہور میں انتقال کر گئے

انیس سو سڑسٹھ میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اردو کیا، انیس سو اڑسٹھ میں شعبہ تدریس سے وابستہ ہوئے

اردو ادب کا ایک اور درخشاں ستارہ ڈوب گیا،، معروف شاعر، ادیب اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد لاہور میں انتقال کر گئے۔۔۔

نامور شاعر و ادیب امجد اسلام امجد دل کا دورہ پڑنے پر اٹھہتر سال کی عمر میں دار فانی سے کوچ کر گئے

، اہل خانہ کے مطابق ہارٹ اٹیک کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے، امجد اسلام امجد چار اگست انیس سو چوالیس کو پیدا ہوئے

، انیس سو سڑسٹھ میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اردو کیا، انیس سو اڑسٹھ میں شعبہ تدریس سے وابستہ ہوئے

،، انیس سو پچھہتر تک ایم اے او کالج لاہور کے شعبہ اردو میں بطور استاد خدمات سرانجام دیں

، اگست انیس سو پچھہتر میں پنجاب آرٹس کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر مقررہ ہوئے، تاہم نوے کی دہائی میں دوبارہ ان کی خدمات محکمہ تعلیم کے سپرد کر دی گئیں

، امجد اسلام امجد کو ڈرامہ وارث سے بے پناہ شہرت ملی،، ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں دن، فشار شامل ہیں

، امجد اسلام امجد کے متعدد شعری مجموعے بھی شائع ہوئے

،، ادبی خدمات پر امجد اسلام امجد کو بے شمار ملکی اور غیر ملکی ایوارڈ سے نوازا گیا

انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ حسن کارکردگی جبکہ پی ٹی ایوارڈ اور نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔۔۔۔

About The Author