دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

آٹھویں پاکستان سپر لیگ کے سلسلے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ملتان آمدسی پی او ملتان منصور الحق رانا نے پلیئرز اور آفیشلز سے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ملتان سید علی اور ایس ایس پی آر آئی بی راؤ نعیم شاہد ان کے ہمراہ تھےسی پی او ملتان منصور الحق رانا نے کھلاڑیوں کو ملتان آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کے نیک خواہشات کا اظہار کیا

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک میگا ایونٹ ہے اور پاکستان میں اس لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے جس پر پاکستانی قوم مبارکباد کی مستحق ہے

پی ایس ایل کے انعقاد پر لوگوں میں جوش خروش پایا جا رہا ہے

سی پی او ملتان منصور الحق رانا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پی ایس ایل پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں

پی ایس ایل کے دوران تمام کھلاڑیوں، آفیشلز سمیت شائقین کرکٹ کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی

ملتان کے شہری بھی ملتان میں پی ایس ایل کی اوپننگ سیرمنی پر پرجوش ہیں اور اس دوران مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں

کھلاڑیوں اور آفیشلز نے اس دوران تعاون کرنے اور پی ایس ایل کو کامیاب بنانے میں اپنا

کردار ادا کرنے پر سی پی او ملتان منصور الحق رانا اور ان کی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ملتان کے تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے تھانوں میں شہریوں کے

مسائل سننے کے لیے موجود تفصیلات کے مطابق سی پی او ملتان منصور الحق رانا کی جانب سے تمام ایس ایچ کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ شہریوں کے ساتھ تحمل سے پیش آئیں ان کے مسائل توجہ سے سنیں اور

قانون کے مطابق انصاف فراہم کریں سی پی او ملتان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر

ممکن اور ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تمام ایس ایچ اوز 3 بجے دن سے 5 بجے تک اپنے اپنے دفاتر میں موجود رہیں گے

اور شہریوں کی شکایات کا ازالہ کریں گےسی پی او آفس ملتان میں تمام ایس ایچ اوز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

About The Author