دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی:11 سالہ لڑکاتین دن پہلے کرکٹ کھیلنے نکلا اور آ ج لاش ملی

لاش بے لباس اور تشدد کے نشانات،بھاری چیز مار کر قتل کرنےکا شبہ

کراچی میں تین دن پہلے کرکٹ کھیلنے کو نکلے لاپتہ گیارہ سالہ بچہ کی لاش برآمد۔

سپر ہائی وے صنعتی ایریا الکرم فیکٹری کے نزدیک ملنے والی لاش بے لباس اور جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔

پولیس کو پتھر یا وزنی چیز سے وار کرکے قتل کئے جانےکا شبہ ہے۔

کراچی میں سپر ہائی وے صنعتی ایریا، الکرم فیکٹری کے عقب سے گیارہ سالہ لڑکے کی لاش ملی

،، جو گزشتہ اتوار سے لاپتہ تھا۔ پولیس کے مطابق لڑکے کی لاش بے لباس اور جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔

شبہ ہے لڑکے کوپتھر یا وزنی چیز سے پے در پے وار کرکے قتل کیا گیا ۔

لاش سے کچھ فاصلے پر مقتول کی چپل اور کپڑے بھی ملے ہیں،، جنہیں جلانے کی کوشش کی گئی۔

مقتول کا آبائی تعلق کوئٹہ سے تھا۔ مزید حقائق جاننے کے لئے لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔

لواحقین کا کہنا ہے لڑکا،، والد کے ساتھ کباڑ کا کام کرتا تھا اور نیو کراچی محمدی گوٹھ کا رہائشی تھا ۔

گیارہ سالہ لڑکے کے مبینہ اغواء کا مقدمہ تھانہ سائٹ سپرہائی وے میں درج کیاگیاتھا۔ سپرہائی وے پولیس کے مطابق مقتول پانچ فروری کو گھر سے کرکٹ کھیلنےگیا،، اور واپسی نہیں لوٹا تھا۔
11 سالہ لڑکاتین دن پہلے کرکٹ کھیلنے نکلا اور آ ج لاش ملی

لاش بے لباس اور تشدد کے نشانات،بھاری چیز مار کر قتل کرنےکا شبہ

مقتول والد کے ساتھ کباڑ کا کام کرتا اور نیو کراچی محمدی گوٹھ کا رہائشی تھا

About The Author