دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

ملتان پولیس تھانہ شاہ شمس کی پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے کارروائی، تفصیلات کے مطابق 01 پتنگ فروش گرفتار، 1000 پتنگیں برآمدشاہ شمس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وحید انور ولد تاج دین کو گرفتار کر کے

بڑی 1000 پتنگیں برآمد کر لیں۔
شاہ شمس پولیس نے نیو شاہ شمس کالونی میں ناکہ بندی کے دوران آٹو رکشہ کو روکا تو وہ نہ رکاجس کا تعاقب کر کے اس کو روک کر تلاشی لینے پر 1000 پتنگیں برآمد ہوئیں پتنگیں اور آٹو رکشہ قبضہ پولیس میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

گرفتار ملزم کی شناخت وحید انور ولد تاج خان قوم راجپوت سکنہ گراس منڈی سے ہوئی گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ شاہ شمس میں مقدمہ درج کر کے کاروائی

پولیس کی جارہی ہے۔ایس ایچ او تھانہ شاہ شمس سعید احمد سیال نے سب انسپکٹر محمد یونس گل اور اپنی دیگر ٹیم ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پتنگیں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان

سی پی او ملتان منصور الحق رانا کی زیر صدارت آٹھویں پاکستان سپر لیگ کی اوپننگ سیرمنی و ملتان میں کھیلے جانے والے دیگر میچز کے

سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پولیس لائنز ملتان میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دوران تمام پلیئرز اور

منیجمنٹ سمیت شائقین کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے۔ سی پی او ملتان منصور الحق رانا
آٹھویں پاکستان سپر لیگ کی اوپننگ سیرمنی و ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دیگر میچز کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے

پولیس لائنز ملتان میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کا انعقاد سی پی او ملتان منصور الحق رانا کی زیر صدارت کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان سید علی سی پی او

ملتان کے ہمراہ تھے۔ چیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب، ایس پی گلگشت ڈویژن کیپٹن ر قاضی علی رضا، ایس پی صدر ڈویژن بابر جاوید جوئیہ، جملہ ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران میٹنگ میں شریک ہوئے۔

سی پی او ملتان نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ پی ایس ایل کے دوران تمام پلیئرز اور منیجمنٹ سمیت شائقین کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے۔

ٹیموں کی آمد کے وقت روٹس کو ہر صورت کلئیر رکھا جائے۔ ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی میں اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے۔

سی پی او ملتان نے ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے لیے ٹریفک منیجمنٹ کا مؤثر پلان تشکیل دیا جائے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان

ملتان پولیس تھانہ دہلی گیٹ کی بروقت کارروائی 10 سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق بدفعلی کا نشانہ بننے والے 10 سالہ بچے کے والد محمد لیاقت نے تھانہ دہلی گیٹ پولیس کو اطلاع دی کہ

میرے ہمسائے ملزم محمد احسن نے میرے 10 سالہ بیٹے کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے اور موقع سے فرار ہو گیا ہے

وقوعہ کی اطلاع موصول ہونے پولیس نے بروقت مقدمہ نمبر 71/23 بجرم 376ii ت پ تھانہ دہلی گیٹ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی

سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیاایس پی سٹی ڈویژن رانا محمد اشرف کی زیر نگرانی ڈی ایس پی دہلی گیٹ کی

سربراہی میں ایس ایچ او دہلی گیٹ راؤ محمد نوید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیاگرفتار ملزم کے خلاف مزید کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان

سی پی او ملتان منصور الحق رانا کی ہدایت پر ملتان پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد کی موٹر سائیکل چور گینگ کے خلاف کاروائی تفصیلات کے مطابق

ساجد ہانسلہ گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ارکان گرفتار، 9 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد، موٹر سائیکل چوری کے 19 مقدمات ٹریس

ملتان پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی وارداتوں میں مطلوب ساجد ہانسلہ گینگ کے سرغنہ ساجد ولد رمضان قوم ہانسلہ سکنہ کھوراں والی پل

شجاع آباد اور ساتھی ملزم عمران ولد اللہ ڈیوایا قوم سیال سکنہ کیول والی پل شجاع آباد کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان سے 9 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 4

موٹر سائیکل، 17 عدد فریم، 01 انجن، 06 رم، 20 ٹائرز اور 315000 روپے نقدی شامل ہے برآمد کر لیےگرفتار

ملزمان نے دوران تفتیش موٹر سائیکل چوری کے 19 مقدمات کا انکشاف کیاایس پی صدر ڈویژن بابر جاوید جوئیہ کی زیر نگرانی ڈی ایس پی سرکل شجاع آباد

محمد رمیض بخاری کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی شجاع آباد محمد علی رضا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کیاگرفتار ملزمان کے خلاف مزید کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان

ملتان پولیس کی جانب سے پولیس لائنز ملتان میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا

موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور شرپسند عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لانے کے لیے پولیس اور دیگر محکموں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان سید علی

تفصیلات کے مطابق سی پی او ملتان منصور الحق رانا کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان سید علی کی زیر نگرانی پولیس لائنز ملتان میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ انچارج سیکیورٹی فیضان علی رضا ان کے ہمراہ تھے۔

موک ایکسرسائز میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، محافظ اسکواڈ، فائر بریگیڈ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور حساس اداروں کے عملے نے حصہ لیا۔ موک ایکسرسائز کے دوران کسی بھی ناگہانی صورت میں عملہ کو محفوظ کرنے کے

ساتھ ساتھ فرضی دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس لائنز کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے کر آپریشن ٹیم نے کامیابی سے

فرضی کارروائی مکمل اور اس کے ساتھ ساتھ باقی اداروں نے بھی اپنی اپنی زمہ داریوں کا مظاہرہ کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان سید علی نے اس موقع پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور شرپسند عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لانے کے لیے پولیس اور دیگر محکموں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

About The Author