نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اٹھارہویں بین الاقوامی چولستان جیپ ریلی کا آغاز ہو گیا

پاکستان سمیت بین الاقوامی ڈرائیورز بھی جیپ ریلی میں شرکت کریں گے

اٹھارہویں بین الاقوامی چولستان جیپ ریلی کا آغاز ہو گیا ،، ،،،، ماہر ڈرائیورز پانچ سو کلومیٹر ٹریک پر اپنی مہارتوں کے جوہر دکھائیں گے

،، پاکستان سمیت بین الاقوامی ڈرائیورز بھی جیپ ریلی میں شرکت کریں گے،،،، چولستان جیپ ریلی کتنے دن جاری رہے گی

چولستان کے صحرا میں ایک بار پھر سے جیپ ریلی کا میلہ سجے گا ،،، ریلی میں چاروں صوبوں کی ثقافت کے رنگ جھلکیں گے

پاکستان کا سب سے بڑے موٹر سپورٹس ایونٹ چولستان جیپ ریلی میں ریسنگ ٹریک پانچ سو کلومیٹر پر مشتمل ہو گا۔

نو کیٹیگریز پر مشتمل ریس جیتنے والوں کیلئے پچاس لاکھ روپے کے انعامات رکھے گئے ہیں

عامر میر،، صوبائی وزیر ثقافت (ایونٹ کا مقصد قلعہ دراوڑ اور چولستان کے لوگوں کا رہن سہن دنیا کے سامنے لانا ہے۔ یہ ایک بہترین فیسٹیویٹی ہے جس میں رنگا رنگ ایونٹ ہوتے ہیں)

ٹی ڈی سی پی کے زہر اہتمام چولستان جیپ ریلی میں ایک سو پچاس ریسرز حصہ لیں گے ،،، بارہ خواتین ریسرز سمیت پندرہ ریسرز دوسرے ممالک سے بھی شرکت کررہے ہیں۔

آغا عباس۔ ایم ڈی ٹورازم ڈپارٹمنٹ پنجاب (مرد خواتین ڈرائیورز شرکت کررہے ہیں بہترین ٹریک بنایا گیا ہے۔ جس پر گاڑیاں دوڑیں گی)

جیپ ریلی چھ سے بارہ فروری تک جاری رہے گی ،،، شرکاء کی سیکیورٹی کے لئے تین ہزار پولیس اہکاروں سمیت فوج اور رینجرز اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔

About The Author