دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پرمبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

( وقائع نگار )

سانحہ پشاور اللہ کے گھر میں دہشتگردی کا بازار گرم کرنا لمحہ فکریہ ہے دہشتگرد ناصر ف ہمارے مذہب اسلام بلکہ انسانیت کے

بھی بدترین دشمن ہیں کشت وخون کا بازار گرم کرنیوالوں سہولت کاروں سرپرستوں کو قرار واقعی سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے

قرآن پاک بھی شہید ہو گئے بےگنا ہ نمازیوں کو نشانہ بنانے میں غیر ملکی پاکستان دشمن قوتیں ملوٹ ہیی پاک آرمی سیکیورٹی ادارے فورسز آخری دہشتگرد کے خاتمے

تک شدت پسند وں کا خاتمہ جاری رکھیں قوم اس صدمہ سے نڈھال ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی سیاسی شخصیت ممبر علماء بورڈ پنجاب کوراڈینیٹر وزارت بین المذاھب ہم آہنگی مولنا سردار محمد خان لغاری نے سانحہ پشاور کی شدید وپرزور مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ

ملک دشمنوں کی کاروائی ہے مساجد اللہ کے گھر میں کشت وخون کا بازار گرم کرنیوالے ضرور اس کی پکڑ میں آئنگے سانحہ پشاور میں ملوث ملزمان سہولت کاروں سرپرستوں کو بےنقاب کرکے نشان عبرت بنایا جائے

ایسے عناصر نہ صرف ہمارے مذہب اسلام پاکستان بلکہ انسانیت کے بھی بدترین دشمن ہیں شہداء کے ورثا کو وفاقی صوبائی حکومت امداد دے اور زخمیوں کو ہرممکن طبی سہولیات باہم پہنچائ جائیں

ہم کسی بھی دہشتگردی کے سخت خلاف ہیں شدت پسندوں دہشتگردوں کے خلاف پاک آرمی سیکیورٹی فورسز اداروں کے جاری آپریشن کی بھرپور تائید و حمایت کرتے ہیں

آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

جام پور

( وقائع نگار)

اہلیان تحصیل جام پور علاقائی خوشحالی امن 26فروری کو مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار نوجوان قیادت سردار عمار اویس خان لغاری کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے

این اے 193میں لوڈ شیڈنگ ختم واپڈا ڈویژن قائم داجل محمد پور دیوان کو سب ڈویژن کا درجہِ دے دیا گیا ہے

پاسپورٹ آفس کی منظوری بھی دے دی گئی ہے باشعور وغیور عوام عمران نیازی کے انتشار وفساد کی سیاست کو مسترد کر کے پی ٹی آئی کی منفی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم کر دینگے

مسلم لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز 16فروری کو جام پور کا دورہ کرینگی عوام دشمن استحصالی ٹولے کا شکست مقدر ہے جو 4سال میں ایک بھی منصوبہ نہیں لاسکے

علاقے پچادھ کی محرومیاں ختم ذرائع مواصلات کے جال پھیلائے گے ان خیالات کا اظہار چیف لغاری قبیلہ مرکزی رہنما مسلم لیگ ن نوابزادہ سردار محمد جمال خان لغاری اور سردار نواب پرویز اقبال خان گورچانی نے ٹھل ہیرو ٹھل جانن گلن ہوتوانی ٹھل گانمن باغیانی میں کارنر میٹنگ سے

عمائدین علاقہ قبائلی مقدمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق وپنجاب میں 4سال پی ٹی آئی برسرِ اقتدار رہی مگر ضلع راجن کے 2صوبائ وزراء ایک بھی میگا پراجیکٹ نہیں لاسکے ہم نے 8ماہ کے قلیل عرصے میں جام پور میں

واپڈا علیحدہ ڈویژن داجل محمد پور دیوان کو سب ڈویژن واپڈا افسز ڈیکئیر کرا دیا ہے جام پور میں پاسپورٹ آفس قائم کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے

ہم محض زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں سیاست کو عبادت سمجھ کر مقدس فریضہ سر انجام دے رہے ہیں کامیابی کے بعد جام پور کو 2ماہ میں ضلع داجل محمد پور دیوان کو تحصیل کا درجہِ دینگے

انہوں نے کہا 26فروری کا سورج مسلم لیگ ن کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا جلد قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف بھی پاکستان ہونگے

پنجاب میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی اس موقع پر باغیانی برادری جوگیانی برادری گلن ہوتوانی غلام صدیق شکانی دیگر نے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار عمار اویس خان لغاری کی حمایت کا اعلان بھی کیا

نمایاں شخصیات میں سردار شیر افگن گورچانی سردار شیراز خان گورچانی سردار عامر خان

عبدالستار لاشاری عبدالغفار لاشاری شیر جان لاشاری عبدالکریم داجلی قاضی توقیر پپو قاضی حماد سیف مجاہد ڈاہا بھی ہمراہ تھے

About The Author