دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پٹرول اور ڈیزل کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

سرکاری سطح پر ایل پی جی ساٹھ روپے بڑھا کر دو سو چونسٹھ روپے کر دی گئی

پٹرول اور ڈیزل کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا،، سرکاری سطح پر ایل پی جی ساٹھ روپے بڑھا کر دو سو چونسٹھ روپے کر دی گئی

، مگر لاہور میں فی کلو تین سو سے اوپر فروخت ہو رہی ہے
گیس کی لوڈشیڈنگ پر،، شہریوں کو متبادل اندھن کے طور پر،، ایل پی جی کا سہارا

،، مگر کیا کریں،، ایل پی جی عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو چکی

سرکاری سطح پر ایل پی جی کی قیمت ساٹھ روپے بڑھائی گئی جس سے فی کلو کی قیمت دو سو چونسٹھ روپے تک جا پہنچی

،، لیکن مارکیٹ میں کہیں تین سو دس تو کہیں تین سو بیس روپے کلو بک رہی ہے
دکاندار، ہلانٹ سے مہنگی مل رہی ہے ہم کیا کر سکتے ہیں، سرکاری نرخوں پر فروخت ممکن نہیں

ایل پی جی مہنگی ہونے پر رکشہ ڈرائیور سب سے زیادہ پریشان ہیں، کہتے ہیں سواری پہلے کرایہ نہیں دیتی

، اخراجات کنٹرول سے باہر ہو گئے ہیں
رکشہ ڈرائیورز، ایل پی جی مہنگی، پیٹرول مہنگا، جائیں تو جائیں کہاں

ایل پی جی مہنگی ہونے پر گھریلو سلنڈر کی سرکاری قیمت تین ہزار ایک سو پندرہ اور کمرشل سلنڈر کی قیمت گیارہ ہزار نو سو چوراسی ہو چکی

، مگر مارکیٹ میں گھریلو سلنڈر چھتیس سو اور کمرشل سلنڈر تیرہ ہزار تیرہ ہزار نو سو پچاس کا ہے

پٹرول اور ڈیزل کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ

ایل پی جی فی کلو قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کے بعد 264 روپے مقرر

لاہور میں ایل پی جی 310 سے 320 میں فروخت ہو رہی ہے

ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز نے سرکاری نرخ نامے کو نظر انداز کر دیا

ایل پی جی پلانٹ سے ہی مہنگی مل رہی ہے سستی کیسے فروخت کریں

سرکاری سطح پر گھریلو سلنڈر 3115 اور کمرشل سلنڈر 11984 کا ہے

مارکیٹ میں کمرشل سلنڈر 13950، گھریلو سلنڈر 3600 روپے تک ہے

About The Author