نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فٹبال کے فروغ کے لیے دو سال بعد نیشنل چیلینج کپ کا انعقاد

لاہور سمیت دیگر شہروں میں فٹبال کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری

فٹبال کے فروغ کے لیے دو سال بعد نیشنل چیلینج کپ کا انعقاد ،،،، لاہور سمیت دیگر شہروں میں فٹبال کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ،،،، اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں ایچ ای سی نے میدان مار لیا

پاکستان میں فٹبال کے میدان آباد ہونے لگے،،، بتیس ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں نوجوان

کھلاڑی ایک دوسرے کے مدمقابل

دو سال کے وقفے کے بعد ہونیوالے نیشنل چیلنج کپ میں لاہور زون میں کھیلے گئے چھیالیسویں میچ میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سیف ٹیکسٹال کو دو گول سے شکست دے دی

ایچ ای سی کی جانب سے احتشام عباس نے میچ کے تیسرے اور محمد وقاص نے اکیاسویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو فتح دلوائی

کھلاڑیوں نے فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ہے
کھلاڑی ،،، "پاکستان میں فٹبال کے کھیل پر بہت زیادہ توجہ نہیں دی جارہی،چیلنج کپ کا دوبارہ ہونا خوش آئندہ ہے،اگر اسی طرح کھلاڑیوں کومواقع ملتے رہے تو نیشنل ٹیم کو اچھے کھلاڑی ملیں گے”

کوچز کی نظر میں فٹبال کو اوپر لے جانے کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو مزید مواقع دینے کی ضرورت ہے
کوچ ،،، "ایسے ٹورنامنٹ کا ہونا بہت ضروری ہے ،،، ہمارے کھلاڑی ابھی بہت پیچھے ہیں”

اتوار کے روز کھیلے گئے دیگر میچز میں پاکستان آرمی،،نمسو،ایشیا گھی اور ایس اے فارمز نے کامیابی حآصل کی۔

About The Author