دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی اور حیدرآباد میں تیر کو پذیرائی ملی،مرتضی وہاب

بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں کراچی و حیدرآباد کا مئیر جیالا ہوگا،مرتضی وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کراچی اور حیدرآباد میں تیر کو پذیرائی ملی۔ عوام نے ہمارا کام اور بدلتا ہوا کراچی دیکھا۔

بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں کراچی و حیدرآباد کا مئیر جیالا ہوگا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کراچی اور حیدرآباد میں تیر کو پذیرائی ملی۔ الزامات، دھرنوں ،ہڑتالوں، بوری بند لاشوں کی سیاست کو عوام نے رد کردیا۔

پریس کانفرنس میں کہا عوام نے ہمارا کام اور بدلتا ہوا کراچی دیکھا۔ ہم ہاریں تو الیکشن ٹھیک،، ورنہ خراب ہوجاتا ہے۔ بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں کراچی و حیدرآباد کا مئیر جیالا ہوگا۔

مرتضی وہاب کاکہنا تھا کہ جس طرح کراچی سمیت صوبہ بھر میں دہشت گردی کو کنٹرول کیا، اسٹریٹ کرائم پر بھی قابوپالیں گے۔

About The Author