جنوری 16, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خواتین وارڈنز اب ٹریفک کی روانی بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گی

سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے شاہراہوں پر لیڈی ٹریفک وارڈنز کو تعینات کر دیا

خواتین کو مساوی مواقع دینے کا مشن، خواتین وارڈنز اب دفاتر کے بجائے فیلڈ میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گی

،، سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے شاہراہوں پر لیڈی ٹریفک وارڈنز کو تعینات کر دیا
ٹریفک کے بہاو کو یقینی بناتی

، شہریوں کو ٹریفک قوانین کا پاسدار بناتی یہ ہیں عائشہ ناز، جو سٹی ٹریفک پولیس لاہور میں بطور ٹریفک اسسٹنٹ فرائض سرانجام دے رہی ہیں

، کہتی ہیں کہ شاہراہوں پر ٹریفک کنٹرول کرنا ایسا کام نہیں کہ خواتین بخوبی سرانجام نہ دے سکیں

عائشہ، ٹریفک اسسٹنٹ، کوئی بھی ایسا کام نہیں ہے جو خواتین مردوں کے شانہ بشانہ سرانجام نہ دے سکیں

، دفتر میں بھی تو کام کرتے ہی تھے یہاں بھی کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے

عائشہ ہی نہیں، بلکہ سٹی ٹریفک پولیس میں تعینات ایک سو سینتیس خواتین میں سے بیس کو فیلڈ ڈیوٹی سونپی گئی ہے

،، شاہراہوں پر فرائض نبھاتی وارڈنز کہتی ہیں کہ خواتین ڈرائیورز کیلئے یہ اقدام انتہائی حوصلہ افزا ہے

اقرا،، ٹریفک اسسٹنٹ، مرد وارڈنز خواتین سے ڈیل کرتے ہیں تو وہ اتنا کمفرٹ ایبل نہیں فیل کرتی جتنا ہمارے ساتھ کرتی ہیں

ٹریفک پولیس حکام شہریوں سے شاہراہوں پر تعینات خواتین وارڈنز کی ساتھ احترام سے پیش آنے کی اپیل کرتے ہیں

فرخ رئیس، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس، انہیں بھی ویسے ہی عزت دیں جیسے آپ اپنےبگھر کی خواتینُ کو دیتے ہیں

سٹی ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے دیگر ایک سو سترہ خواتین وارڈنز کو دفاتر میں تعینات کیا گیا ہے۔

خواتین کو مساوی مواقع دینے کا مشن

خواتین وارڈنز اب دفاتر کے بجائے فیلڈ میں تعینات

لاہور میں 20 لیڈی ٹریفک وارڈنز کو فیلڈ ڈیوٹی سونپ دی گئی

ڈیوٹی بخوبی نبھانے کیلئے پرعزم ہیں، خواتین وارڈنز

شہری خواتین وارڈنز سے احترام کے ساتھ پیش آئیں، ٹریفک پولیس حکام

About The Author