دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان سپر لیگ سیزن ایٹ کا رنگارنگ میلہ فروری میں سجے گا

افتتاحی تقریب تیرہ فروری کو ملتان میں ہوگی

پاکستان سپر لیگ سیزن ایٹ کا رنگا رنگ میلہ آئندہ ماہ فروری میں سجے گا ،،، افتتاحی تقریب تیرہ فروری کو ملتان میں ہوگی

،،، اسی روز دفاعی چمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے آئینگے ،،، انیس مارچ کو شیڈول فائنل کی میزبانی لاہور کے سپرد کردی گئی

،،، پی ایس ایل کے ہمراہ پاکستان ویمنز لیگ کے تین نمائشی میچز کے انعقاد کی بھی تصدیق کردی گئی ہے

پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ ،،، کب سجے گا ،،، انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل ایٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

تیرہ فروری کو لیگ کا پہلا میچ اور افتتاحی تقریب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی ،،، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے آئینگے

نجم سیٹھی ،، چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ،، "ملتان میں فینز کی کافی تعداد ہے جو کرکٹ کو سپورٹ کرتی ہے

اس دفعہ یہ تقریب ملتان میں ہوگی اس کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں”

پی ایس ایل میں مجموعی طور پر چونتیس میچز چار مقامات پر کھیلیں جائینگے

،،، لیگ کا پہلا مرحلہ ملتان اور کراچی میں چھبیس فروری کو اختتام پذیر ہوگا

،،، راولپنڈی اور لاہور میں دوسرا مرحلہ چھبیس فروری سے انیس مارچ تک جاری رہے گا جس میں ایلیمینٹرز اور فائنل بھی شامل ہے

،،، نجم سیٹھی کے مطابق پانچ فروری کو کوئٹہ میں نمائشی میچ کھیلا جائیگا

نجم سیٹھی ،، چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ،، "اس بار کوئٹہ میں پی ایس ایل کے میچز نہیں کرائے جائینگے

،، البتہ ایک نمائشی میچ کھیلا جائیگا،،، اسکی اجازت مل گئ ہے،،، بگٹی اسٹیڈیم تیار نہیں ہے”

پی سی بی نے پاکستان ویمن لیگ کا افتتاحی ایڈیشن ستمبر میں منتقل ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے

،،، البتہ پی ایس ایل کے دوران پاکستان ویمن لیگ کے تین نمائشی میچز کرائے جائینگے جو آٹھ

،، دس اور گیارہ مارچ کو شیڈول کیے گئے ہیں

About The Author