دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نان روٹی ایسوسی ایشن کا نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کا اعلان

فائن کا اسی کلو کا تھیلا بارہ ہزار، آٹے کا پندرہ کلو کا تھیلا دو ہزار تک مل رہا ہے

لاہوریوں کیلئے بری خبر آ گئی،، متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے کل سے نان اور روٹی کی

قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا۔۔۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے لاہور میں روٹی سولہ روپے اور نان تیس روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے

سیکرٹری جنرل وحید عباسی کے مطابق حکومت سستا آٹا اور فائن فراہم کرنے میں ناکام رہی، فائن کا اسی کلو کا تھیلا بارہ ہزار

، آٹے کا پندرہ کلو کا تھیلا دو ہزار تک مل رہا ہے

، مہنگا آٹا اور فائن خرید کر سستی روٹی اور نان فروخت نہیں کر سکتے

، اتوار سے شہر میں نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیا جائے گا۔۔۔۔

About The Author