دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب کے 38 اضلاع میں قومی انسداد پولیو مہم کا اختتام

لاہور میں 20 لاکھ 35 ہزار، ملتان میں 10 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے

پنجاب کے اڑتیس اضلاع میں انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہو گئی

مہم کے دوران دو کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گئے، لاہور سمیت تین اضلاع میں مہم اب بھی جاری ہے

پنجاب کے اڑتیس اضلاع میں قومی انسداد پولیو مہم کا اختتام، چار روز میں دو کروڑ چھبیس لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے

صرف لاہور میں بیس لاکھ پینتیس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے قطرے پلائے گئے

مہم کے دوران پولیو سے بچاو کے قطرے نہ پینے والے بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد میں پولیو مہم جاری ہے

خضر افضال، انچارج انسداد پولیو پروگرام پنجاب، تب تک ہمارا مشن مکمل نہیں ہو گا جب تک پنجاب اور پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملتان میں دس لاکھ ، فیصل آباد میں چودہ لاکھ، راولپنڈی میں نو لاکھ بارہ ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

والدین دیگر شہریوں کو بھی اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کی تلقین کرتے ہیں
یہ قطرے بہت ضروری ہیں یہ لازمی اپنے بچوں کو پلائیں ساری عمر کی معذوری سے بچے رہیں گے

ترجمان انسداد پولیو پروگرام پنجاب کے مطابق پنجاب میں دو سالوں سے پولیو کا کوئی کیس نہیں آیا

تاہم ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی

پنجاب کے 38 اضلاع میں قومی انسداد پولیو مہم کا اختتام

راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد میں پولیو مہم جاری

پنجاب میں 04 روز 2 کروڑ 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گئے

لاہور میں 20 لاکھ 35 ہزار، ملتان میں 10 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے

فیصل آباد میں 14 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

پنجاب میں 02 سال سے پولیو کا کوئی کیس نہیں ہے، انچارج انسداد پولیو پروگرام

ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے، خضر افضال

About The Author