دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

ملتان پولیس تھانہ نیو ملتان کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، منشیات فروش ملزم جمشید گرفتار ، 1 کلو گرام سے زائد چرس برآمد،

مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ نیو ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم جمشید ولد رفیق قوم بھٹی سکنہ مہریہ کالونی کو گرفتار

کر کے 1 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ نیو ملتان میں مقدمہ درج کر کے کاروائی پولیس کی جا رہی۔

ایس ایچ او نیو ملتان عون عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے چرس برآمد کی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان

ملتان پولیس تھانہ چہلیک نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ملزم علی وقاص کو گرفتار کر کے 6 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ

جس میں 5 موٹر سائیکل اور نقدی شامل ہے برآمد کر لیا تفصیل کے مطابق گرفتار ملزم سے موٹر سائیکل چوری کے 10 مقدمات ٹریس ہوئے

ملتان پولیس تھانہ چہلیک نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ملزم علی وقاص کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے گرفتار ملزم سے 6 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 05 موٹر سائیکل اور ایک لاکھ روپے نقدی شامل ہے برآمد کر لیے۔

گرفتار ملزم سے موٹر سائیکل چوری کے 10 مقدمات ٹریس ہوئے۔

ایس ایچ او تھانہ چہلیک فیضان علی رضا نے اے ایس آئی انصر عباس اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے

موٹر سائیکل چور ملزم کو گرفتار کر کے برآمدگی کی۔

About The Author