لاہور سمیت پنجاب میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا، چوبیس جنوری تک صوبہ بھر میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سیاحتی مقامات کی سیر کیلئے جانیوالے شہریوں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی
سورج کی چھٹی،، سرمئی بادلوں کا بسیرا،، لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شب سے،، وقفے وقفے کے ساتھ آسمان سے بوندیں برسنے کا سلسلہ جاری ہے
بوندا باندی سے سردی میں اضافہ ہو گیا
چوبیس جنوری تک پنجاب میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی پر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ہنگامی اقدامات کرنے ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیاحوں اور مسافر حضرات کو محتاط رہیں
اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کا کہا گیا ہے
محمد فرید، ڈی جی، پی ڈی ایم اے، لاہور، سرگودھا، میانوالی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے
سیاحتی مقامات کی سیر کیلئے جانیوالے شہری حفاظتی اقدامات کریں
آسمان سے برستی بوندوں کے سبب شہر میں فضائی آلودگی بھی کم ہو گئی،، فضا نکھرنے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے
شہری، موسم خشگوار ہو چکا ہے،، شکر ہے فضائی آلودگی میں کمی ہوئی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت چھ جبکہ زیادہ سے زیادہ چودہ ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،