نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرپٹو کرنسی سے متعلق ایف آئی اے سائبر کرائم کے نوٹس بھجوانے کا معاملہ

سیکریٹری فنانس، اسٹیٹ بینک حکام، ایس ای سی پی، ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری

کرپٹو کرنسی سے متعلق ایف آئی اے سائبر کرائم کے نوٹس بھجوانے کا معاملہ ۔

سیکریٹری فنانس، اسٹیٹ بینک حکام، ایس ای سی پی، ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ

کرپٹو کرنسی سے متعلق قانون نہیں، تو کارروائی کیسی کی جاسکتی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں کرپٹو کرنسی سے متعلق ایف آئی اے سائبر کرائم کے نوٹس بھجوانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ کرپٹو کرنسی سے متعلق پاکستان میں کوئی قانون نہیں۔جس ایشو پر قانون نہ ہو،، کارروائی کیسے کی جا سکتی ہے۔

محمد سلیم بٹ کو ایف آئی اے نے نوٹس بھیجے ہیں جبکہ سندھ ہائی کورٹ وقار ذکا کیس میں ہدایت جاری کرچکی ہے۔

کرپٹو کرنسی سے متعلق درخواستیں ابھی زیر سماعت ہیں۔ایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل کیا جائے۔

عدالت نے سیکریٹری فنانس، اسٹیٹ بینک حکام،سیکیورٹی ایکسچنج کمیشن، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم تفتیشی افسر کو اکیس فروری کو طلب کرلیا۔

About The Author