کراچی 24 گھنٹے کے دوران ڈاکوئوں نے 44 موبائل چھینے 5 کاریں، 55 موٹر سائیکلیں چوری کیں۔
ڈاکوئوں نے 117 وارداتیں کیں۔ اسٹریٹ کرمنلز نے مزاحمت پر 4 افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کیا ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی شہر کے 7 اضلاع میں اسٹریٹ کرائم کی 117 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔
کرائم کی وارداتوں کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو رپورٹ بھیج دی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسٹریٹ کرمنلز نے چار افراد کو مزاحمت پر نشانہ بنایا
، شان ولد اسلم کو بوٹ بیسن ،ضلع جنوبی میں اور دانش ولد عابد کو شاہراہ نوجہاں ضلع وسطی میں نشانہ بنایا گیا
ایس آئی شکیل اور جاوید کو ضلع وسطی میں اور رفاقت ولد منور کو عوامی کالونی ضلع کورنگی میں نشانہ بنایا گیا
پانچ انکاؤنٹر میں 8اسٹریٹ کرمنلز زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے، واردات کے دوران 13 اسٹریٹ کرمنلز کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
کراچی پولیس نے مجموعی طور پر 110ملزمان کو دن بھر میں گرفتار کیا
38
اسٹریٹ کرمنلز ، 22 غیرقانونی اسلحہ رکھنے، 1 بھتہ خوری، 9منشیات فروشی اور 34دیگر ملزمان کو گرفتارکیا گیا
پولیس نے دن بھر میں 6کار لفٹرز کو گرفتار کیا
اور پولیس نے 22غیر قانونی پستول، 2کلو چرس، 5چھینے گئے
موبائل فون برآمد کئے، پندرہ مسروقہ گاڑیاں جس میں ایک کار اور 14موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،