وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سمندری وسائل کو ترقی دینا ہوگی۔
میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
گڈانی شپ بریکنگ یارڈ سے اچھی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے۔ گوادر پورٹ کو ترقی دی جارہی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے میری ٹائم ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس کی تیسری اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بلیو اکانومی کا تعلق سمندر سے جڑا ہے۔
ماہی گیری، سیاحت اور نقل و حمل کے ساتھ قابل تجدید توانائی، آبی زراعت بلو اکانومی میں شامل ہیں۔
سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سمندری وسائل کو مناسب ترقی دینا ہوگی۔
میری ٹائم میں سرمایہ کاری کے لئے ہنر مند افرادی قوت کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
پاکستانی میں ماہی گیری، کشتیوں کی تعمیر، مچھلی پکڑنے اور ذخیرہ کرنے کے لیے جدید آلات اور تکنیک کی کمی ہے۔
میری ٹائم شعبے میں برآمدات کی بہت زیادہ صلاحیت ہے جس سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔
پاکستان میں ساحلی سیاحت تقریباً ایک نظرانداز شعبہ ہے ، ، جسے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
گوادر کو مستقبل میں ٹرانس شپمنٹ پورٹ مرکز بنایا جاسکتا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،