دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبر پختونخوا کابینہ کا آخری اجلاس،اساتذہ کو اپگریڈ کرنے کی منظوری دیدی

اساتذہ کو رواں سال جولائی میں اپگریڈ کیا جائیگا

خیبر پختونخوا کابینہ کا آخری اجلاس، صوبے کے ایک لاکھ سے ذائد اساتذہ کو اپگریڈ کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

اجلاس کے حوالے سے میڈیا کو بریف کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ کابینہ نے

مختلف کیڈرز کے ایک لاکھ 30 ہزار سے ذائد اساتذہ کو اپگریڈ کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ اساتذہ کو رواں سال جولائی میں اپگریڈ کیا جائیگا۔

وزیر تعلیم کے مطابق اجلاس میں آئندہ کیلئے پرائمری اسکول ٹیچز کو گریڈ 12 کی جگہ گریڈ 14 میں بھرتی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں 20 حساس اضلاع میں پولیس کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری سمیت مختلف منصوبوں کی منظوری دیدی گئی۔

About The Author