نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں شہریوں کو آٹے کی خریداری میں بدستور مشکلات کا سامنا

یوٹیلٹی اسٹورز پر سامان کی خریداری کے ساتھ صرف ایک تھیلا ہی ملتا ہے

لاہور میں شہریوں کو آٹے کی خریداری میں بدستور مشکلات کا سامنا ہے

یوٹیلٹی اسٹورز پر سامان کی خریداری کے ساتھ صرف ایک تھیلا ہی ملتا ہے،اوپن مارکیٹ میں پندرہ کلو کا تھیلا انیس سو تک جبکہ چکی آٹا گندم سستی ہونے کے

باوجود ایک سو پچاس روپے کلو ہے، تفصیلات اس رپورٹ میں۔سرکاری نرخوں پر آٹے کی خریداری لاہوریوں کیلئے چیلنج بنی ہوئی ہے

،، اوپن مارکیٹ میں آٹے کے منہ مانگے دام وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے

بازار میں پندرہ کلو کا تھیلا اٹھارہ سو سے انیس سو تک فروخت کیا جا رہا ہے

،، شہریوں کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر دوسرے سامان کی خریداری پر ہی آٹا دیا جاتا ہے اور صرف ایک تھیلا ہی ملتا ہے

شہری، یوٹیلٹی اسٹورز پر لائن میں لگنا پڑتا ہے، اور آٹا تب ملتا ہے اگر دوسرا سامان خریدیں

چکی آٹا کی قیمت بھی ایک سو پچاس کی سطح پر برقرار ہے،، چکی مالکان کہتے ہیں، گندم کی قیمت کم ہونے پر ریٹ دس روپے کم کر دیا

چکی مالک، پہلے گندم پانچ ہزار سے اوپر تھی اب ریٹ کم ہوا تو آٹا ایک سو ساٹھ سے ایک سو پچاس کر دیا

حکومت نے دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت چھ سو اڑتالیس اور بیس کلو کی بارہ سو چھیانوے روپے مقرر کر رکھی ہے، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ

آج شہر میں چار لاکھ چونتیس ہزار چار سو چھیانوے آٹے کے تھیلے سپلائی کئے گئے ہیں، یہ آٹا مقررہ دکانوں، جنرل سٹورا اور ٹرکنگ پوائنٹس پر دستیاب ہے۔

About The Author