پی ایف ایف کے دو دھڑوں نے فیفا سے فی الفور الیکشن کا مطالبہ کر دیا ،،،، اشفاق حسین اور ظاہر شاہ گروپ نے الیکشن نہ ہونے کی صورت میں
عالمی ثالثی عدالت میں جانے کا بھی عندیہ دے دیا
پاکستان فٹبال فیڈریشن میں دھڑابندی ختم نہ ہوسکی ،،، نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سے پی ایف ایف کے الیکشن میں مسلسل تاخیر کے
باعث اشفاق حسین اور ظاہر شاہ گروپ ایک بار پھر متحرک ہو گیا
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس ہوئے دونوں گروپوں نے الگ الگ فیفا سے ہارون ملک کی سربراہی میں کام کرنیوالی نار
ملائزیشن کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فوری الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا
ظاہر شاہ ،، سابق سینئر نائب صدر پی ایف ایف ۔،، "نارملائزیشن دو سالوں میں رجسٹریشن کا
عمل مکمل نہیں کرسکی ،، یہ کمیٹی صرف تنخواہیں سمیٹ رہی ہے
اشفاق حسین گروپ نے بھی نارملائزیشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا ،،، میڈیا سے گفتگو میں بولے کہ فیفا نے این سی کو الیکشن کرانے کا ٹاسک سونپ رکھا ہے
جو وہ اب تک نہیں کراسکی ،،، کمیٹی کے نمائندگان حکومت سے کیا گیا وعدہ بھی پورا نہیں کرسکیں گے
اشفاق حسین ،، سابق صدر پی ایف ایف ،، "ہمارے پاس ساری آپشن ہیں ہم انتظار کرینگے اگر نہ ہوا تو عالمی عدالت بھی جاسکتے ہیں”
اشفاق حسین نے انکشاف کیا کہ نارملائزیشن کمیٹی ساڑھے سولہ کروڑ سے زائد رقم حوالے کرکے گئی تھی
انہوں نے دعوی کیا کہ اب پی ایف ایف اکاوئنٹ میں دس کروڑ بھی بمشکل ہو گا
فیفا کی جانب سے موجودہ نارملائزیشن کمیٹی کو رواں سال جون تک الیکشن کرانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی