دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی )

پاکستان مسلم لیگ ن سٹی باڈی کے زیراھتمام ایک احتجاجی ریلی کاانعقاد کیا گیا

جسکی قیادت سٹی صدر چوہدری محمدارشد اور سٹی جنرل سیکرٹری اسلم بخش اللہ نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھارکھے تھے

جن پر سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کیخلاف توشہ خانہ گھڑی چور، چینی چور، ملکی خزانہ چور، آٹا چور، کھاد چور، کے نعرے درج تھے

، احتجاجی ریلی کمرشل کالج چوک سے شروع ہوکر رفیق شاہ چوک پر جاکر اختتام پذیر ھوگئ، ریلی میں سینکڑوں کارکن شریک تھے

، کارکنان نے نوازشریف ، مریم نوازشریف، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف کے حق میں نعرے لگائے

اور اعلیٰ عدلیہ اور الیکشن کمشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ نام نہاد صادق امین کو توشہ خانہ چوری اور اور فارن فنڈنگ کیس میں نااہل کرکے پابند سلاسل کیا جائے

، شرکا ریلی میں چوہدری رضوان ارشد، ھمایوں بٹ، ریاست علی خلجی، رفیق بھٹی، عباس بھٹی

،صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی ، ساجن بھاٹیا، عباس بھٹی، مزمل عباس بھٹی، چوہدر افضل سابق کونسلر،

اے ڈی جوئیہ سابق کونسلر، میاں روف بھٹی سابق کونسلر، راو جعفر شاہین سابق کونسلر، ممتازاحمد بھٹی سابق کونسلر، صاحبزادہ میاں سراج گڈو،

اعظم خان،یونس بھٹی سابق کونسلر، ساجد ایوب سابق کونسلر، سیداختر شاہ سابق کونسلر، ایوب عالم، مرزا کامران بیگ

مرزااخترعلی مغل،غلام محی الدین سابق کونسلر، عاطف بھٹی، محمدامین ڈھڈی، ناصر چوہان،سمیت سینکڑوں کارکنان شامل تھے۔۔

About The Author