دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی کے سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی، متحدہ قومی موومنٹ پھر متحد

کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا ہمیں تقسیم در تقسیم کرنے والوں کو مایوسی ہوئی

کراچی کے سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی۔ متحدہ قومی موومنٹ پھر متحد ہوگئی۔کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا

ہمیں تقسیم در تقسیم کرنے والوں کو مایوسی ہوئی ہوگی۔حدبندیاں صحیح کئے بغیر پندرہ جنوری کو بلدیاتی الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ خالد بھائی کی قیادت میں کام کریں گے۔ ۔ اسٹیلشمنٹ کراچی کے نوجوانوں کو عام معافی اور ایک چانس دیں۔

فارو ق ستار نےکہا ہم نے کراچی کا سب سے بڑا دھرنا دے دیا ،،تو پھر دیکھتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات کیسے ہوتے ہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی بھاگ دوڑ اور جادو کی جپھیاں کام کرگئیں۔متحدہ پھر متحد ہوگئی۔

خالد مقبول صدیقی، مصطفی کمال اور فاروق ستار ایک میز پر بیٹھ گئے۔
کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا

ہم سب پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والے ہیں ۔ حلقہ بندیا ں ٹھیک نا ہوئیں15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔

خالد مقبول صدیقی،کنوینر ایم کیوایم

مصطفی کمال نے کہا یہ شہر کسی کی جاگیر نہیں۔ کیا زرداری کراچی کو اپنا مخالف کر کے بلاول کو وزیر اعظم بنا لیں گے۔کراچی کے نوجوانوں کے لئے معافی کا مطالبہ کردیا۔
مصطفی کمال

فاروق ستار کا کہنا تھا ہم ایک متحرک ایم کیو ایم بنانے جا رہے ہیں۔ حلقہ بندی کے معاملے پر کراچی کا سب سے بڑا دھرنا دے دیا ،،تو دیکھتے ہیں انتخابات کیسے ہوتے ہیں۔

فاروق ستار

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کا ووٹ بینک جوڑیں گے۔

ماضی کی چھاپ مٹائیں گے ،،اور توانائی سے بھرپور نئی نوجوان قیادت سامنے لائیں گے۔

About The Author