نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کو شمسی توانائی پر منتقل کر دیا گیا

سولر پاور منصوبہ سے یونیورسٹی کو ماہانہ تیس لاکھ روپے کی بچت ہو گی

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کو شمسی توانائی پر منتقل کر دیا گیا، سولر پاور منصوبہ سے یونیورسٹی کو ماہانہ تیس لاکھ روپے کی بچت ہو گی

مستقبل میں یونیورسٹی کے سولر منصوبہ کو ایک میگا واٹ تک اپ گریڈ کیا جائے گا

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، اب ماحول دوست بجلی استعمال کرے گی، جی سی یو میں پانچ سو کلو واٹ سولر پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا

منصوبہ سے جامعہ کو پچیس سال میں نو سو تینتیس ملین روپے کا فائدہ ہو گا، وزیر توانائی پنجاب نے منصوبے کا افتتاح کیا

اور بتایا کہ پراجیکٹ کے تحت چودہ جامعات کو سولرائز کیا جائے گا
سردار حسنین بہادر دریشک، صوبائی وزیر توانائی و خوراک

اس منصوبہ کے تحت چودہ جامعات کو سولرائز کیا جانا تھا، دو مکمل ہو چکی ہیں اور بارہ پائپ لائن میں ہیں

وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق نجی کمپنی کے اشتراک کے ساتھ شروع کئے جانیوالے پراجیکٹ پر یونیورسٹی کی کوئی فنڈنگ استعمال نہیں ہوئی

، منصوبہ سے ماہانہ تیس لاکھ روپے کی بچت ہو گی

ڈاکٹر اصغر زیدی، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، اس منصوبہ سے پاکستان کو سسٹینایبل ڈیویلپمنٹ گولز کو اچیو کرنے میں بھی ہمارے ملک کو مدد ملے گی

جی سی یو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سولر پینلز کی تنصیب کے علاوہ پچیس سال تک اس کی دیکھ بھال نجی کمپنی کے ذمہ ہو گی

About The Author