لاہور میں چکی آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، ایک ہفتے کے دوران فی کلو قیمت میں دس روپے اضافے کے بعد قیمت ڈیڑھ سو روپے کلو ہو گئی
، مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر آٹا نایاب، پندرہ کلو والا آٹے کا تھیلا دو ہزار روپے سے تجاوز کر گیا ہے
روٹی کھانی اب مزید مشکل ہوگئی
مہنگائی کے اس دور میں جہاں گزر بسر کرنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے وہیں آٹے کی قیمتیں دن گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہی جارہی ہے
چکی کے آٹے کی فی کلو قیمت پچھلے ایک ہفتے کے دوران دس روپے اضافے کے بعد ڈیڑھ
سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی ،،، جس پر شہری حکومت سے سخت نالاں ہے
شہری ،،، "آٹے دکانوں پر ملتا نہیں ہے ،، حکومت ریٹ کنٹرول ہی نہیں کرپارہی ہے ،،، کیسے گزارا ہوگا ،، بہت مشکل ہوگئی ہے”
چکی مالکان کا کہنا ہے کہ گندم کی فی من قیمت باون سو سے تجاوز کرچکی ہے ،،، آٹا مہنگا کیسے نہ ہو
حاجی امین ،، چکی مالک ،، "گندم کی اس وقت قیمت تریپن چوون سو کے قریب ہے اب یہ بھی نہیں پتا کے اس سے بھی زیادہ ہوگئی ،، پھر بجلی کے بل ہیں ،، ہم خود بہت پریشان ہیں”
مارکیٹ میں سرکاری آٹے کا دس کلو اور بیس کلو والا تھیلا بھی نایاب ہوچکا ہے، جبکہ پندرہ کلو وائٹ آٹے کے تھیلا کی قیمت دو ہزار روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،