نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں تین روزہ بین الاقوامی ٹیکنالوجی فیسٹیول کا آغاز

ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کی بڑی تعداد ایکسپو کا حصہ ہے

لاہور میں تین روزہ بین الاقوامی ٹیکنالوجی فیسٹیول کا آغاز ہو گیا،، ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کی بڑی تعداد ایکسپو کا حصہ ہے،

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ڈاکٹر ارسلان خالد کہتے ہیں پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے،، نوجوانوں کی مدد سے اربوں ڈالر کمائے جا سکتے ہیں

فیوچر ٹیک فیسٹ 2023،، کا لاہور ایکسپو سینٹر میں میلہ سج گیا،، غیر ملکی کمپنیوں کے ایک سو سے زائد مندوبین شریک،،

فیسٹیول میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل آرٹ، ڈیجیٹل بینکنگ اور ویب تھری ٹیکنالوجی سے متعلق اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ فیوچر فیسٹ میں

ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے صدر پاکستان عارف علوی نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا

اور ٹیکنالوجی کو ہر شعبے کی ضرورت قرار دیا۔فیوچر فیسٹ میں معروف کاروباری شخصیات میں پاکستان میں پالیسیوں کے تسلسل پر بات کی۔

اوپن سلی کون ویلی کے صدر جنید قریشی نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان ہیں۔سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو تو بیرونی سرمایہ کار یہاں آکر سرمایہ کاری کریں گے۔

جنید قریشی کا سیشن کے دوران گفتگو

وزیراعلی کے معاون خصوصی ڈاکٹر ارسلان بھی افتتاحی تقریب کا حصہ بنے، جن کا کہنا تھا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے،، جبکہ منتظمین

کے مطابق فیسٹیول کے سبب دنیا بھر سے سرمایہ کاری آئے گی
ڈاکٹر ارسلان خال، معاون خصوصی وزیراعلی، آرزش اعظم، سی ای او فیوچر ٹیک، ہماری

ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، پوری دنیا سے لوگ آرہے ہیں پوری دنیا سے سرمایہ کاری آئے گی

بین الاقوامی کمپنیوں کے مندوبین کہتے ہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں
، بین الاقوامی سرمایہ کار، یہاں بہت بہترین مواقع ہیں ان کو بروئے کار لاکر سرمایہ کاری کریں گے نوجوانوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کریں گے

فیوچر ٹیک فیسٹ کے تین روزہ ایونٹ کے دوران،، مختلف سیشنز میں پچاس سے زائد صنعتوں کے نمائندگان متعدد موضوعات پر اظہار خیال کریں گے۔

About The Author