دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بچوں پر جنسی تشدد اور جبری مشقت کیخلاف فن کار بھی سڑکوں پر آ گئے

کہتے ہیں ہمارے بچے اس وقت تک محفوظ نہیں،، جب تک سب مل کر ان کے حقوق کیلئے کام نہ کریں

بچوں پر جنسی تشدد اور جبری مشقت کیخلاف فن کار بھی سڑکوں پر آ گئے،، کہتے ہیں ہمارے بچے اس وقت تک محفوظ نہیں

جب تک سب مل کر ان کے حقوق کیلئے کام نہ کریں،، چائلڈ پروٹیکشن کیلئے موجود قوانین پر سختی سے عملدرآمد ناگزیر ہے

بچوں کا تحفظ یقینی بنائیں،، عوام میں آگاہی کیلئے واک کا اہتمام،، فن کاروں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت،، شرکاء نے بچوں پر جنسی تشدد،، جبری مشقت اور حقوق سے متعلق پوسٹرز اور بینرز تھام رکھے تھے

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیراہتمام ریلی میں شریک بچوں نے اپنے ہم عمروں پر ہر قسم کے تشدد کو روکنے کی اپیل کی
نادیہ، شعیب، پڑھنا لکھنا ہر بچے کا حق ہے ان سے کام نہ کروائیں

شوبز اسٹارز نے بچوں کے حقوق کیلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھانے پر زور دیا
احسن خان، اداکار، نادیہ جمیل، اداکارہ، ہمارے بچے تب تک محفوظ نہیں جب تک ہم سب انکے لیئے کام نہ کریں

منتظمین اور شرکاء کا کہنا تھا اس مقصد کیلئے صوبائی حکومتوں کو مشترکہ پالیسیاں تشکیل دینی ہوں گی
سارہ احمد، چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو، جسٹس (ر) ناصرہ اقبال، یہ سب شہریوں کا فرض ہے کہ جب قوانین بنے ہوئے ہیں تو پھر بھی کم عمر بچوں کو نوکری پر کیوں رکھتے ہیں

چائلڈ پروٹیکشن بیورو حکام کے مطابق ہر روز اوسط سات سے آٹھ بچے ملک بھر میں جنسی تشدد کا نشانہ بنتے ہیں۔

About The Author