دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور:سولہ سالہ لڑکے کو نوکری کا جھانسہ دے کر گردہ نکالنے کا انکشاف

لاہور پولیس نے گردوں کی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کے چھ ارکان کو گرفتار کر لیا

سولہ سالہ لڑکے کو نوکری کا جھانسہ دے کر گردہ نکالنے کا انکشاف،، لاہور پولیس نے گردوں کی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کے چھ ارکان کو گرفتار کر لیا

متاثرہ لڑکا گنگا رام اسپتال میں زیر علاج ہے

گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کا سلسلہ تھم نہ سکا،، لاہور سے سولہ سالہ لڑکے کو راولپنڈی لے جا کر گردہ نکال لیا گیا

متاثرہ لڑکے کے مطابق ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا اور بے ہوش کر کے راولپنڈی لے گئے، جہاں سترہ روز تک ایک گھر میں رکھ کر ادویات دی جاتی رہیں، اور اس دوران گردہ نکالا گیا

متاثرہ لڑکا، بہوشی کی حالت میں میرا آپریشن کرکے گردہ نکال لیا، اور مجھے نشے کی دوا پلاتے رہے میں ہمیشہ نشے میں رہتا تھا۔ ایک نرس مجھے روزانہ ادویات دیتی

ورثاء کی جانب سے عبداللہ کے اغواء کا مقدمہ تھانہ مناوں میں درج کرایا گیا

پولیس نے اکیس روز بعد مغوی کو بازیاب کراتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا،، والدین اپنے بچے کے ساتھ ہونیوالے ظلم پر انصاف کے منتظر ہیں

عبداللہ کا والد، بہت ظلم کیا گیا ہے، حکام انصاف فراہم کریں

پولیس کے مطابق گروہ کے دیگر ارکان اور آپریشن کرنیوالے ڈاکٹرز کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں

سولہ سالہ عبداللہ گنگارام اسپتال میں زیر علاج ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے

، اس کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد بھی تیمارداری کیلئے اسپتال پہنچیں۔

About The Author