کراچی میں بلدیاتی حد بندی کے معاملے پر ایم کیو ایم نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرلیا ۔۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پاک سر زمین پارٹی کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دینے پاکستان ہاؤس پہنچ گئے ۔۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کراچی کے لئے جو آواز بلند کرے گا اس کا ساتھ دیں گے ۔۔
ایم کیو ایم پاکستان نے نو جنوری کو بلدیاتی حد بندی کو تبدیل نہ کرنے پر احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ کرلیا ۔۔
بہادر آباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ڈیڈ لاک برقرار ہے
ہم نے ملاقات میں ڈٹ کر اپنی بات رکھی اور ان کی کوئی بات نہیں مانی
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ کے شہری علاقوں میں سیاست کرنا چاہتی ہے تو گنتی ٹھیک کرے۔۔
مقصد پورا نہ ہو توحکومت میں رہنا کسی کام کا نہیں
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، کنوینئر ایم کیو ایم
(باد بار کی دعوت اب رنگ دکھاتی نظر آرہی ہے ۔۔
اب جماعتوں نے یہ سوچنا شروع کردیا ہے کہ اس سے پہلے ماضی کا حصہ بن جائیں جن کے ہاتھوں میں مہاجروں کا جھنڈا ہے ان کے ساتھ شامل ہوجائیں)
جنرل ورکرزاجلاس کے بعد خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیوایم کا پانچ رکنی وفد پی ایس پی کے پاکستان ہاوس پہنچا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا پاکستان کی خراب معاشی حالات کو کراچی ہی بہتر بنا سکتا ہے
مصطفیٰ کمال ، چیئرمین پی ایس پی
( کراچی کے ایشوز پر جو آواز اٹھائے گا اس کی ان کںشڈنل سپورٹ کریں گے ماضی میں بھی اس کا مظاہرہ کیا ہے ۔۔
یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ کنوینئر اپنی ٹیم کے ساتھ یہ کام کر رہے ہیں ہم اس کا مثبت جواب دیں گے انشاء اللہ)
ایم کیو ایم پاکستان ۔۔ جماعت اسلامی ، مسلم لیگ ن ، فاروق ستار اور ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد کو بھی احتجاجی ریلی میں شرکت کے لئے دعوت دے گی ۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،