نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں نئے سال میں بھی لٹیرے ہوئے بےلگام

علاقہ مکینوں کے مطابق ڈاکووں نےمارکیٹ میں کئی شہریوں سےلوٹ مارکی،،، پولیس کے مطابق واقعہ کی وجہ کا تعین کیا جارہاہے

کراچی میں نئے سال میں بھی لٹیرے ہوئے بےلگام،،،کورنگی بلال کالونی میں ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک اورنوجوان جان سےگیا

علاقہ مکینوں کے مطابق ڈاکووں نےمارکیٹ میں کئی شہریوں سےلوٹ مارکی،،، پولیس کے مطابق واقعہ کی وجہ کا تعین کیا جارہاہے

سال بدل گیامگرحالات نہ بدلے،سال کےآغازکےساتھ ہی ڈاکوبےلگام ہوگئے

کورنگی بلال کالونی نمبر دومیں ڈاکووں نےنوجوان کی جان لےلی

ڈاکووں کی فائرنگ سے اکیس سالہ شاہدجاں بحق ہوگیا ،،، لاش کوجناح اسپتال منتقل کی گئی لواحقین کےمطابق ڈاکووں نے متعدددکانیں لوٹیں

مقتول شاہدعلاقے میں مکینک کی دکان کےقریب بیٹھاتھا، دوران واردات شاہداٹھ کرآگے بڑھاتوڈاکووں نےفائرنگ کی

مقتول شاہدتین بھائیوں میں دوسرے نمبرپرتھا،جوواقعہ کےوقت مکینک کی دکان کےقریب بیٹھاتھا

علاقہ مکینوں کے مطابق دکانوں کےباہرکھڑے متعددشہریوں سےبھی موبائل فون اورنقدرقم لوٹی گئی

پولیس کے مطابق واقعہ کی وجہ کا تعین کیا جارہاہے،،، ،جبکہ لاش کوورثاکےحوالےکردیاگیا۔

About The Author