دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خانیوال : نامعلوم شخص کی فائرنگ ،حساس ادارے کے دو اہلکار جاں بحق

نواحی علاقہ پیروال کے قریب ایک نجی ہوٹل پر فائرنگ کے واقعہ میں خفیہ ادارے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور انسپکٹر کو قتل کر دیا گیا

خانیوال ۔ نامعلوم شخص کی فائرنگ ۔ حساس ادارے کے دو اہلکار جاں بحق

 نواحی علاقہ پیروال کے قریب ایک نجی ہوٹل پر فائرنگ کے واقعہ میں خفیہ ادارے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور انسپکٹر کو قتل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملتان سے ویگو ڈالے میں تین اہلکار اس ہوٹل پر پہنچے۔ جہاں ایک اور شخص ان سے ملنے کے لیے ایا۔

چائے وغیرہ پینے کے بعد خفیہ ادارے کا ایک اہلکار نماز پڑھنے چلا گیا

جبکہ باقی دو اہلکاروں پر ان سے ملنے کے لیے آنے والے شخص نے فائرنگ کر دی۔

جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت اسسٹنٹ ڈائریکٹر نوید اور انسپکٹر ناصر باٹی کے نام سے ہوئی ہے۔

قاتل فائرنگ کرنے کے بعد موٹرسائکل پر فرار ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور حساس اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

اور اس ڈبل مرڈر کیس کی تحقیقات کا عمل جاری یے۔

About The Author