دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں آٹےکی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول ہوگئی

شہرمیں چکی کا آٹا140 جبکہ فائن آٹا 130 روپےکلو میں فروخت ہورہا ہے

کراچی میں آٹےکی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول ہوگئی۔شہرمیں چکی کا آٹا140 جبکہ فائن آٹا 130 روپےکلو میں فروخت ہورہا ہے۔۔

کراچی میں آٹےکی مسلسل بےلگام ہوتی قیمت نےشہریوں کی قوت خریدکو بری طرح متاثر کیا ہے۔

طاہرمحمود نوکری پیشہ شخص ہیں، جو دیگر شہریوں کی طرح آمدنی میں اضافہ مہنگائی کےتناسب سےنہ ہونےپرمایوسی کا شکار ہیں۔

کہتے ہیں ،، اب آٹا خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔۔

طاہرمحمود۔۔ خریدار
(پہلےہم جوراشن لیکرجاتےتھے8 سے10ہزارکا وہ اب چلا گیا ہے17 ہزارروپےکا،اسلئےاب ہم کوشش کرتےہیں کہ ایک کلو جوہماری ضرورت کا سامان ہےوہ خریدکر لیکرجائیں)

شہرمیں چکی کا آٹا140 جبکہ فائن آٹا 130 روپےکلو میں فروخت ہورہا ہے۔ ایک ماہ میں آٹےکی فی کلوقیمت 10 دس روپےکلوتک بڑھ چکی ہے۔۔

فرید قریشی۔۔ جنرل سیکریٹری ریٹیلرزایسوسی ایشن
خریدار
(دسمبرسےلیکراب تک جوقیمت میں 10 روپےکلوتک آٹا مہنگا ہوچکا ہے،، 1450 تک فائن آٹےکا تھیلامل رہا ہے )(دن بدن ریٹ بڑھ رہا ہےڈیلی کےریٹ ہیں صبح الگ ریٹ ہیں

رات میں الگ ریٹ ہیں آٹے کاتویہ سمجھ لیں اتنا بحران چل رہا ہےکہ غریب آدمی کہاں جائیگا)
(سیلری وغیرہ بڑھانہیں رہےہیں کمپنیاں گورنمنٹ کچھ سوچ نہیں رہی ہےعوام کےبارےمیں کہ چیزیں اورمزید مہنگی ہوتی جارہی ہیں)

دس کلوچکی کا آٹا 1400 جبکہ فائن 1300روپےکا ہوگیا۔ شہرمیں اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 115 روپےتک پہنچ چکی ہے۔۔

About The Author