نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ نےقومی ٹیم کی باولنگ کو کمزورقرار دے دیا

کہتے ہیں پہلے انگلینڈ اور اب نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی باولنگ کمزور دکھائی دی ہے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ نے قومی ٹیم کی باولنگ کو کمزور شعبہ قرار دے دیا ،،، کہتے ہیں پہلے انگلینڈ اور اب نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی باولنگ کمزور دکھائی دی ہے

 اٹیکنگ باولرز کو انجریز نہ ہوتی تو نتائج مختلف ہوتے ،، انہوں نے کراچی پچ میں غیر معمولی تبدیلی کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے بہتر گردانہ ہے

انگلینڈ کیخلاف تین صفر سے وائٹ واش اور پھر نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ بمشکل ڈرا کرنیوالی قومی کرکٹ ٹیم کو بلیک کیپس کیخلاف دوسرے اور فیصلہ کن میچ میں بھی مشکلات کا سامنا ہے

مہمان ٹیم نے ابتدائی روز تین سو سے زائد رنز بنالیے ،، سابق ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ کے مطابق شاہین آفریدی، حارث روف اور نسیم شاہ کی انجری سے پاکستان کو بڑا نقصان ہوا ہے
اعزاز چیمہ ،، سابق ٹیسٹ کرکٹر ،،، "قومی ٹیم کو اس وقت باولنگ میں مشکلات کا سامنا ہے ،، شاہین آفریدی اور دیگر فاسٹ باولرز کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے باولنگ کمزور نظر آ رہی ہے”

سابق فاسٹ باولر کی نظر میں ہوم سیریز میں پچز کا کوئی مسئلہ نہیں ہے
اعزاز چیمہ ،، سابق ٹیسٹ کرکٹر ،،، ” اکستان اور انگلینڈ سیریز میں بھی اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی ، میچز آخری دن تک گئے،،،انجریز کی وجہ سے کمبینیشن نہیں بن پا رہا”

اعزاز چیمہ کا کہنا ہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں چاہے چھ ٹیمیں کھیلیں یا ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بحال ہو ،،، کرکٹ جاری رہنی چاہیے۔

About The Author