دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیو ائر نائٹ پر ون ویلرز اور موٹرسائیکل آلٹریشن کرنیوالے مکینک بھی جیل جائیں گے

سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے ون ویلنگ، تیز رفتاری اور ہلڑبازی روکنے کیلئے نوے مقامات پر خصوصی ناکہ جات لگائے جائیں گے،

نیو ائر نائٹ پر ون ویلرز اور موٹرسائیکل آلٹریشن کرنیوالے مکینک بھی جیل جائیں گے،، ٹریفک پولیس لاہور نے خبردار کر دیا۔۔۔

سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے ون ویلنگ، تیز رفتاری اور ہلڑبازی روکنے کیلئے نوے مقامات پر خصوصی ناکہ جات لگائے جائیں گے

،، سی ٹی او لاہور کے مطابق ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹرسائیکل پر کرتب دکھانے والوں کو حوالات میں بند کیا جائے گا

،، ناکوں پر گیارہ ڈی ایس پیز، بہتر انسپکٹر، تیرہ سو سے زائد وارڈنز تعینات ہوں گے،، مال روڈ، جیل روڈ

، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکلسٹ دستے تعینات ہوں گے،، مین بلیوارڈ گلبرگ اور علامہ اقبال روڈ

، مین بلیوارڈ ڈیگنس پر بھی اضافی نفری تعینات ہو گی

،، سی ٹی او کا کہنا ہے کہ بغیر سائلنسر موٹرسائیکلوں، رکشوں کو بند کردیا جائے گا

، کم عمر ڈرائیورز کی موٹرسائیکل بھی بند کر دی جائے گی۔۔۔

About The Author