مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیجیٹل خواتین خوف زدہ ہیں اور چالاک بھی!||یاسر جواد

ایموجی کی قسم، کمنٹ کی طوالت، ان باکس میسیج، فرینڈ ریکوئیسٹ، اَن فرینڈ، اَن فالو، بلاک کو ہر دو فریقین مختلف من پسند رنگ میں دیکھتے ہیں۔ پہلے ہم ریڈیو ٹی وی پر گیت سن کر عملی زندگی میں متحرک ہوتے تھے، اب اصل زندگی سے ڈیجیٹل زندگی کی طرف آتے ہیں۔

یاسر جواد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک معمر افسانہ نگار صاحب تھے۔ نام یاد کرنا پڑے گا، نہ ہی یاد آئے تو اچھا ہے۔ وہ میری ایک دوست کو دعوتِ گناہ دیا کرتے تھے اِن باکس میں۔ امریکہ میں مقیم ایک معمر شاعر اور ڈرامہ نگار یا محض ڈرامہ صاحب کے متعلق بھی یہی پتا چلا ہے۔ ایک اُستاد تھے جنوبی پنجاب کے جن کے خلاف جنسی ہراسانی کی متعدد شکایات ہوئیں، بالخصوص ایم فل اور پی ایچ ڈی کا تھیسس کرنے والیوں کی جانب سے۔
فیس بک ایک طرح کا محلہ ہے، جہاں ہر قسم کی باتیں ہوتی ہیں اور ان میں سے کوئی بھی بات معتبر نہیں ہوتی۔ کبھی کبھی کوئی مرد یا عورت اپنے خلوت یا دو لوگوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے یا عدمِ اتفاق کو اُٹھا کر تشہیر بھی کرنے لگتے ہیں۔
اسی لیے لڑکیاں کیا لڑکے بھی ہارٹ والا لائیک کرتے ہوئے سو نہیں تو دو تین بار ضرور سوچتے ہیں (سرخ دہکتے ہوئے دل اور محض انگوٹھے کے درمیان کی کوئی آپشن بھی نہیں)۔ خواتین سکرین شاٹ کی ڈوئی اٹھا کر بیٹھی رہنے اور مرد حضرات رال ٹپکانے کا روایتی فریضہ انجام دیتے ہیں۔
ایموجی کی قسم، کمنٹ کی طوالت، ان باکس میسیج، فرینڈ ریکوئیسٹ، اَن فرینڈ، اَن فالو، بلاک کو ہر دو فریقین مختلف من پسند رنگ میں دیکھتے ہیں۔ پہلے ہم ریڈیو ٹی وی پر گیت سن کر عملی زندگی میں متحرک ہوتے تھے، اب اصل زندگی سے ڈیجیٹل زندگی کی طرف آتے ہیں۔
باپردہ لڑکیاں اور سرپرستی کے شائق مرد گزشتہ صدی کا baggage لے کر ڈیجیٹل سٹیشن پر آن بیٹھے ہیں۔ لڑکیاں زیادہ خوف زدہ ہیں، اور چالاک بھی۔ مگر سب کے دل میں مختلف سطح کے دوست بنانے کی وہی ازلی تمنا بہرحال موجود ہے۔ ہراسانی کی غیر معین اور من مانی تعریفوں کی تفہیم مختلف لوگوں کے لیے مختلف ہے۔ آج تک ہم مسلمان کی ایک تعریف پر متفق نہیں ہوئے تو ہراسانی کی تعریف کیا خاک کریں گے!
میں نے گزشتہ چند سال کی فیس بک ایکٹیویٹی کے ذریعے بہت کچھ سیکھا ہے۔ لیکن لگتا ہے کہ آپ کسی ناپید ہونے کے قریب پہنچ چکے برفانی چیتے کو گولی نہیں مارتے، لیکن برفانی چیتے نے ورلڈ وائیڈ فنڈ کے پمفلٹ نہیں پڑھے ہوتے اور وہ پھر بھی غراتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

یہ بھی پڑھیے:

آج 10 ستمبر ہے۔۔۔ڈاکٹر مجاہد مرزا

سرائیکی صوبہ تحریک،تاریخ دا ہک پناں۔۔۔ مجاہد جتوئی

خواجہ فریدؒ دی کافی اچ ’’تخت لہور‘‘ دی بحث ۔۔۔مجاہد جتوئی

ڈاکٹر اظہر علی! تمہارے لیے نوحہ نہ قصیدہ۔۔۔ڈاکٹر مجاہد مرزا

یاسر جواد کی مزید تحریریں پڑھیے

%d bloggers like this: