دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈالمیا شانتی نگر زیر تعمیر عمارت سے کار نیچے گرگئی

پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر روشنی اور حفاظتی اقدامات کا نہ ہونا حادثے کا سبب بنا

ڈالمیا شانتی نگر زیر تعمیر عمارت سے کار نیچے گرگئی ،،، ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا

،،، پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر روشنی اور حفاظتی اقدامات کا نہ ہونا حادثے کا سبب بنا

سیمنٹ فیکٹری روڈ پرزیر تعمیر پلازہ میں اوپر سے کار گرگئی ،،، پولیس کے مطابق جاں بحق وزخمی نوجوان ڈالمیا کے ہی رہائشی تھے

، نوجوان اپنے کزن کو گاڑی میں چھوڑنے جارہا تھا کہ راستے میں حادثہ رونما ہوا

، زیر تعمیر پلازہ کی بنیاد ڈالنے اور انڈر گراؤنڈ پارکنگ ایریا بنانے پر کام کئی ماہ سے جاری ہے

،،، کوئی حفاظتی دیوار یا رکاوٹ نہیں لگائی گئی ،،، ممکنہ طور پر روشنی نہ ہونا اور حفاظتی اقدامات کا نہ ہونا حادثے کا سبب بنا

، پولیس کے مطابق لواحقین جاں بحق افراد کی تدفین کے بعد قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں

،،، جن کی درخواست پر مقدمے کا اندراج کیا جائے گا

،،، زخمی نوجوان کی حالت بھی تشویشناک جو آئی سی یو میں زیر علاج ہے

About The Author