دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایمرجنسی ہیلپ لائنز پر غیر ضروری کالز کا سلسلہ نہ تھم سکا

ون فائیو پر ایک سال کے دوران موصول پچاس فیصد کالز غیر متعلقہ تھیں

شہریوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ،، ایمرجنسی ہیلپ لائنز پر غیر ضروری کالز کا سلسلہ نہ تھم سکا،

، ون فائیو پر ایک سال کے دوران موصول پچاس فیصد کالز غیر متعلقہ تھیں
ایمرجنسی میں مدد کرنیوالی پولیس ہیلپ لائن ون فائیو کو بھی عوام نے نہ بخشا،، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سال دو ہزار بائیس کے جاری اعداد و شمار کے مطابق، ون فائیو پر دو کروڑ تہتر لاکھ اکسٹھ ہزار کالز موصول ہوئیں جن میں سے ایک کروڑ پینسٹھ لاکھ پچیس کالز غیر متعلقہ تھیں

اتھارٹی حکام کے مطابق غیر ضروری کالز نہ صرف ہیلپ لائن سٹاف کے وقت کے ضیاع کا باعث بنتی ہیں بلکہ بہت سے افراد ان کالز کی وجہ سے بروقت مدد حاصل کرنے میں بھی ناکام ہو جاتے ہیں
کامران خان، ڈی آئی جی، ون فائیو ایک ایمرجنسی ہیلپ لائین ہے اس پر صرف اس وقت کال کریں جب آپکو واقعی کوئی مدد درکار ہو

شہری بھی حکومت سے ایمرجنسی ہیلپ لائین سٹاف کے وقت کے ضیاع کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں
ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی ہونا چاہیئے جو ہیلپ لائین سٹاف کا وقت ضائع کرتے ہیں

سیف سٹیز اتھارٹی کے اعداد و شمار بتاتے ہیں دو ہزار بائیس میں بتیس لاکھ اسی ہزار ایک سو اکتالیس کیسز میں شہریوں کو پولیس مدد فراہم کی گئی۔

About The Author